ہدیہ

کینسر میں مبتلا شخص کا اپنی جائیداد ہبہ کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
99375
| تاریخ :
2026-09-14
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

کینسر میں مبتلا شخص کا اپنی جائیداد ہبہ کرنے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
محترم مفتی صاحب!ایک شرعی مسئلے میں رہنمائی مطلوب ہے۔
زید کو حال ہی میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔ زید کے پاس کچھ زمین ہے ،جو اسے وراثت میں ملی ہے۔ زید کے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔زید کی ایک بہن کی شادی بکر نامی شخص سے ہوئی تھی، لیکن بعد میں ان دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔ اس کے بعد زید نے بھی اپنی بیوی کو طلاق دے دی۔ زید کی مطلقہ بیوی کی عدت کی مدت مکمل ہوچکی تھی، اور زید کی موجودہ بیماری یعنی کینسر کی تشخیص عدت کی مدت گزرنے کے بعد ہوئی۔
زید کی بہن کے تین بچے ہیں، دو بیٹے اور ایک بیٹی، جو ابھی کم عمر ہیں۔ اس وقت زید کی بہن اپنے بچوں سمیت زید کے گھر میں رہتی ہے۔ زید کی بہن کا ایک حقیقی بھائی، یعنی ماں اور باپ دونوں کی طرف سے اس کا سگا بھائی، اس بہن اور اس کے بچوں کے تمام اخراجات مکمل طور پر برداشت کر رہا ہے اور ان کی مالی ضروریات کا خیال رکھتا ہے۔ زید بھی اپنی استطاعت اور حیثیت کے مطابق اپنی بہن کی مالی مدد کرتا رہتا ہے۔
یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ زید اور مذکورہ بہن کی والدہ ایک ہی ہیں، لیکن دونوں کے والد الگ الگ ہیں۔ یعنی زید اور یہ بہن صرف ماں کی طرف سے بہن بھائی ہیں۔
زید کو یہ خدشہ ہے کہ خدانخواستہ اس کے انتقال کے بعد اس کے بیٹے وراثتی جائیداد پر اپنا حق جتاتے ہوئے اس کی بہن اور اس کے بچوں کو اس گھر سے نکال سکتے ہیں، جس میں وہ اس وقت رہ رہے ہیں۔ اسی اندیشے کی وجہ سے زید چاہتا ہے کہ اپنی زندگی میں اپنی وراثتی زمین میں سے کچھ یا تمام زمین اپنی مذکورہ بہن کے نام منتقل کر دے، تاکہ اس کی بہن اور اس کے بچوں کو رہائش اور مستقبل کے حوالے سے مالی تحفظ حاصل رہے۔
اس سلسلے میں درج ذیل سوالات کے جوابات مطلوب ہیں:
1. کیا شرعاً زید اپنی زندگی میں اپنی ملکیتی، یعنی وراثت میں حاصل شدہ، زمین اپنی بہن کو ہبہ (Gift)کر سکتا ہے؟
2. جبکہ زید کے اپنے تین بیٹے اور ایک بیٹی موجود ہیں، کیا اپنی زمین اپنی بہن کے نام منتقل کرنا شرعاً درست ہوگا؟
3. اگر زید کا مقصد اپنی بہن اور اس کے کم عمر بچوں کے لیے رہائش اور مستقبل کا مالی تحفظ یقینی بنانا ہو، تو کیا اس مقصد سے زمین بہن کو ہبہ کرنا جائز ہوگا؟
4. کیا اس صورت میں زید کے بچوں کے شرعی حقوق متاثر ہونے کا کوئی مسئلہ پیدا ہوگا؟
5. شرعاً ہبہ مکمل اور معتبر ہونے کے لیے کیا صرف زمین کے کاغذات بہن کے نام منتقل کرنا کافی ہے، یا زید کی زندگی میں زمین کا مکمل قبضہ بھی بہن کو دینا ضروری ہوگا؟
6. اگر زید اپنی بہن اور اس کے بچوں کے مستقبل اور رہائش کے تحفظ کا انتظام کرنا چاہتا ہے تو شریعت کی رو سے اس کے لیے سب سے بہتر اور درست طریقہ کیا ہوگا؟براہِ کرم اس مسئلے میں شرعی رہنمائی فرما دیں۔جزاکم اللہ خیراً۔ ریحان الحسن، بنگلہ دیش۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں درج کردہ تفصیل کے مطابق زید اگر کینسر کے اس اسٹیج پر ہو جس سے عموماً شفا یابی ممکن نہ ہو تو ایسی صورت میں اگر وہ ساری جائیداد بھی اپنی زندگی میں اپنی سوتیلی بہن کو باضابطہ شرعی قبضہ کے ساتھ ہبہ کردیتا ہے، تب بھی اگر اس کا انتقال اس مرض سے ہو جاتا ہے تو یہ ہبہ وصیت کے حکم میں ہونے کی وجہ سے صرف ایک تہائی کی حد تک درست اور نافذ ہوگا، اور بقیہ دو تہائی اس کے دیگر شرعی ورثاء میں حسب حصص شرعیہ تقسیم کیاجائے گا۔ جبکہ اپنی اولاد کو کلی طور پر محروم کرنا بھی شرعاً درست نہیں، اس لئے بہتر صورت یہ ہوگی کہ زید اپنی مذکور سوتیلی بہن کے لئے مذکور مکان کی ایک تہائی حصے کی وصیت کرے، تاکہ وہ زید کے انتقال کے بعد گھر میں شراکت دار بنے اور کسی کو اسے بے دخل کرنے کا حق نہ رہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في مسند أحمد: عن سعد: أن النبي صلى الله عليه وسلم دخل عليه يعوده وهو مريض بمكة، فقلت يا رسول الله، أوصي بمالي كله؟ قال: "لا"، قلت: فبالشطر؟ قال: "لا"، قلت: فبالثلث؟ قال: "الثلث، والثلث كبير، أو كثير، إنك أن تدع وارثك غنيا خير من أن تدعه فقيرا يتكفف الناس، وإنك مهما أنفقت على أهلك من نفقة فإنك تؤجر فيها، حتى اللقمة ترفعها إلى في امرأتك"، قال: ولم يكن له يومئذ إلا ابنة. إلخ (ج: 2، ص: 228، الرقم: 1482، ط: دار الحديث - القاهرة)
وفي الدر المختار: (هي تمليك مضاف إلى ما بعد الموت) عينا كان أو دينا. قلت: يعني بطريق التبرع.إلخ (كتاب الوصايا، ج: 6، ص: 648، ط: إيج إيم سعيد)
وفيه أيضا: (ولا لوارثه (إلى قوله) (إلا بإجازة ورثته) لقوله عليه الصلاة والسلام "لا وصية لوارث إلا أن يجيزها الورثة" يعني عند وجود وارث آخر كما يفيده آخر الحديث وسنحققه (وهم كبار) عقلاء فلم تجز إجازة صغير ومجنون وإجازة المريض.إلخ (كتاب الوصايا، ج: 6، ص: 655، 656، ط: إيج إيم سعيد)
وفي المبسوط للسرخسي: والكفالة بالمال في المرض بمنزلة الوصية حتى يبطل لمكان الدين المحيط بالتركة ويبطل إذا وقعت لوارث أو عن وارث ويبطل فيما زاد على الثلث إذا كان لأجنبي؛ لأنه التزم المال على وجه التبرع فيكون بمنزلة تمليك المال في مرضه على وجه التبرع إلا أن يبرأ من مرضه فحينئذ يكون صحيحا على كل حال لأن المرض يتعقبه برؤه بمنزلة حال الصحة فإن مرض الموت ما يتصل به الموت وما لا يكون مرض الموت لا يكون مغيرا للحكم.إلخ (كتاب الوصايا، باب ما يصدق فيه الدافع من قضاء الدين، ج: 20، ص: 84، ط: مطبعة السعادة - مصر)
وفي البحر الرائق: قال رحمه الله (والمقعد والمفلوج والأشل والمسلول إن تطاول ذلك، ولم يخف منه الموت فهبته من كل المال) لأنه إذا تقادم العهد صار من طبعه كالعمى والعرج، وهذا لأن المانع من التصرف مرض الموت، ومرض الموت لا يكون سببا للموت غالبا، وإنما يكون سببا للموت إذا كان بحيث يزداد حالا فحالا إلى أن يكون آخره الموت، وأما إذا استحكم وصار بحيث لا يزداد ولا يخاف منه الموت لا يكون سببا آخره الموت كالعمى ونحوه، ولهذا لا يستقل بالتداوي قال رحمه الله (وإلا فمن الثلث) أي إن لم يتطاول يعتبر تصرفه من الثلث إذا كان صاحب فراش ومات منه في أيامه لأنه من ابتدائه يخاف منه الموت، ولهذا يتداوى فيكون من مرض الموت، وإن صار صاحب فراش بعد التطاول فهو كمرض حادث به حتى تعتبر تبرعاته من الثلث كذا ذكر الشارح، والله تعالى أعلم.اهـ (كتاب الوصية، باب الوصية بثلث المال، ج: 8، ص: 488، ط: دار الكتاب الإسلامي، / ص: 428، ط: المكتبة الماجدية)
وفي النتف في الفتاوى: فأما الذي في المال فعلى وجهين احدهما ان كان في المال قلة وفي الورثة كثرة لا يوصى بشيء من الثلث لان النبي عليه السلام قال "لأن يدع أحدكم وارثه غنيا خير من أن يدعه يتكفف الناس وأن كان في الورثة قلة وفي المال كثرة فله أن يوصي إلى الثلث" .إلخ (كتاب الجنائز، ج: 1، ص: 115، ط: مؤسسة الرسالة - بيروت، دار الفرقان - عمان)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قاضی محمد اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 99375کی تصدیق کریں
0     98
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 2
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات