میں یو اے ای میں رہتا ہوں، یہاں پر ایک "ٹیبی" نام کی سہولت ہے جس سے کسی بھی چیز کو خرید کر 4 installments میں پیمنٹ کر سکتے ہیں۔ اگر 4 installments ہوں تو جتنی product کی amount ہوتی ہے، same ہیreturn کرنی ہوتی ہے۔ اگر installments بڑھا دیں یعنی 6 یا 10 کر دیں تو ہر انسٹالمنٹ کی پیمنٹ پر 3 درہم extra دینے پڑتے ہیں۔ کیا یہ ایکسٹرا 3 درہم انٹرسٹ / سود ہے؟ یا پھر فیس؟سائل نے وضاحت کی کہ user خود اختیار کرتاہے کہ کتنی قسطوں میں اس نے پیمنٹ کرنی ہے،چار قسطوں میں مثلا:100 روپے ایک قسط ہوگی اور دس قسطوں کو سیلیکٹ کریں تو ہر پیمنٹ پر ایکسڑرا تین درہم دینے پڑتے ہیں۔اور قیمت فکس ہوتی ہے،بعد میں کمی بیشی نہیں ہوتی۔
سوال میں ذکر کردہ وضاحت کے مطابق اگر ٹیبی کے ذریعے خریداری میں صارف (Customer) کو اقساط (Installments) کی تعداد کے انتخاب کا اختیار ہو، اور عقد کے وقت منتخب اقساط کی تعداد، ہر قسط کی رقم اور کل واجب الادا رقم طے ہوجائے، نیز زیادہ اقساط کی صورت میں اضافی تین درہم پہلے سے مقرر ہوں اور تاخیر سے ادائیگی کی صورت میں مزید کوئی اضافی رقم مشروط نہ ہو، تو یہ معاملہ شرعاً جائز اور درست ہے۔
وفي بحوث في قضايا فقهية معاصرة: أما الأئمة الأربعة وجمهور الفقهاء والمحدثون، فقد أجازوا البيع المؤجل بأكثر من سعر النقد، بشرط أن يبت العاقدان بأنه بيع مؤجل بأجل معلوم، وبثمن متفق عيه عند العقد، فأما إذا قال البائع: أبيعك نقدا بكذا ونسيئة بكذا، وافتراقا على ذلك، دون أن يتفقا على تحديد واحد من السعرين، فإن مثل هذا البيع لا يجوز، ولكن إذا عين العاقدان أحد الشقين في مجلس العقد، فالبيع جائز. [أحكام البيع بالتقسيط، ج:1 ص:12 ط: دار القلم- دمشق)]
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1