مسئلہ معلوم کرنا ہے کہ میری بیو ی نے مذاق سے کہا "مجھے دوسری شادی کرنی ہے "میں نے جواب دیا "جان چھوٹی میری تجھ سے "کیا اس سے نکاح پر کوئی اثر ہوا ہے ؟
اگرچہ اس قسم کےالفاظ سے طلاق تو واقع نہیں ہوتی اور نہ ہی یہ الفاظ طلاق ہیں ،مگر آئندہ کیلئے اس قسم کے الفاظ بولنے سے احتراز لازم ہے۔
کما فی الدر المختار:(أنا منك طالق) أو بريء (ليس بشيء ولو نوى) به الطلاق اھ (3/ 272)۔