نظر بد

غیر جاندار چیز کو نظرِ بد لگنا اور اس کے دور کرنے کا طریقہ

فتوی نمبر :
10643
| تاریخ :
2020-10-26
عبادات / عملیات و اذکار / نظر بد

غیر جاندار چیز کو نظرِ بد لگنا اور اس کے دور کرنے کا طریقہ

میں نظر لگ جانے کے بارے میں جاننا چاہتاہوں، کیا یہ سچ ہے کہ غیر جاندار چیزیں مثلاً گاڑی، موٹر سائیکل وغیرہ پر نظر لگ جاتی ہے، اگر لگ جاتی ہے تو نظر دور کرنے کیلیے شرعی طریقہ کیا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

نظر لگ جانا شریعت کے رو سے ثابت ہے، اس میں جاندار وغیرہ جاندار کا کوئی فرق نہیں، دونوں طرح کی چیزوں کو لگ سکتی ہے اور اس سے بچنے کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ معوذتین کو روز مرہ کا معمول بنایا جائے اور بالفرض اگر کسی کو نظر لگ جائے تو اس کو دور کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اول وآخر سات سات مرتبہ درود شریف اور اس کے درمیان سات سات مرتبہ معوّذتین اور سات مرتبہ سورۃ القلم کی آخری تین آیتیں پڑھ کر پانی پر دم کرکے جسے نظر لگی ہو اُسے پلائیں اور اگر وہ چیز غیر جاندار وغیرہ ہو تو اس پر چھڑک دیں۔ تین مرتبہ یہ عمل دُہرانے سے نظر کا اثر ختم ہوجائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي صحیح مسلم: عن ابن عباس، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «العين حق، ولو كان شيء سابق القدر سبقته العين، وإذا استغسلتم فاغسلوا» اھ (۲/۲۲۰)۔
وفي مشکاة المصابیح: عن أبي سعيد الخدري قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يتعوذ من الجان وعين الإنسان حتى نزلت المعوذتان فلما نزلت أخذ بهما وترك سواهما. رواه الترمذي وابن ماجه وقال الترمذي: هذا حديث حسن غريب اھ (۲/۳۹۰)۔
وفي فتح الباري لابن حجر العسقلاني: فأما عند الإصابة وقبل الاستحكام فقد أرشد الشارع إلى ما يدفعه بقوله في قصة سهل بن حنيف المذكورة كما مضى ألا بركت عليه وفي رواية بن ماجة فليدع بالبركة (ٳلی قوله) من حديث أنس رفعه من رأى شيئا فأعجبه فقال ما شاء الله لا قوة إلا بالله لم يضره اھ (۱۰/۲۵۲) واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
رحمت اللہ دولت عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 10643کی تصدیق کریں
0     1946
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نظر اتارنے کا ایک مجرب و مستند وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   نظر بد 6
  • نظر اُتارنے کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   نظر بد 1
  • جھگڑے میں گولی چلانے والے کا معلوم نہیں تو قصاص کس پر؟

    یونیکوڈ   نظر بد 0
  • غیر جاندار چیز کو نظرِ بد لگنا اور اس کے دور کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   نظر بد 0
  • عملیات کے ذریعہ قتل کا حکم

    یونیکوڈ   نظر بد 0
  • لال مرچوں پر دم کرکے نظرِ بد اتارنا

    یونیکوڈ   نظر بد 1
  • گھر یا مکان کو نظرِ بد سے بچانے کیلئےسینگ، ہڈی اور تعویذ لٹکانا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   نظر بد 0
Related Topics متعلقه موضوعات