نظر بد

ماں کی نظر بچہ کو لگ سکتی ہے؟

فتوی نمبر :
93020
| تاریخ :
2026-03-07
عبادات / عملیات و اذکار / نظر بد

ماں کی نظر بچہ کو لگ سکتی ہے؟

میں ایک ماں ہوں۔ کبھی کبھی میں اپنے دل میں پختہ یقین کے ساتھ یہ سوچتی ہوں کہ میرا بیٹا فلاں کام کبھی نہیں کرے گا، اور اس سے مجھے سکون اور بے فکری محسوس ہوتی ہے۔ اگر میں دل میں اس طرح سوچوں یا کہوں تو کیا اس سے میرے بیٹے کو نظرِ بد لگ سکتی ہے؟ میں نے یہ بھی محسوس کیا ہے کہ جب میں کسی بات کے بارے میں بہت یقین کے ساتھ سوچتی یا کہتی ہوں تو بعض اوقات بعد میں وہ بات ویسے نہیں ہوتی۔ اس وجہ سے مجھے ڈر محسوس ہوتا ہے کہ شاید میرے اپنے الفاظ یا خیالات ہی نظرِ بد کا سبب نہ بن جائیں۔ اسی خوف کی وجہ سے اب میں اللہ کا نام لے کر کہتی ہوں: “إن شاء الله میرا بیٹا ایسا نہیں کرے گا۔” اگر میں اس طرح کہوں تو کیا پھر بھی نظرِ بد لگ سکتی ہے؟ اسی طرح اگر میں ایک بیوی کی حیثیت سے بھی یہی کام کروں، یعنی اپنے دل میں پختہ یقین کے ساتھ یہ سوچوں کہ میرا شوہر ایسا کام نہیں کرے گا، تو کیا اس صورت میں بھی اس کو نظرِ بد لگ سکتی ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

نظر كا لگنا احاديث مباركہ سے ثابت ہے، تاہم ہر اچھا گمان ، خوشى يا مثبت خيال نظر بد نہىں بن جاتا، چنانچہ صورت مسئولہ مىں سائلہ كا اپنے بىٹے يا شوہر كے بارے مىں اچھا گمان ركھنا اور يہ سوچنا كہ وه كوئى غلط كام يا فلاں كام نہىں كرىں گے، يہ نظر بد مىں داخل نہىں، اور نہ ہى اس سے لازماً نظر بد كا گمان كرنا درست ہے، لہذا اس قسم كے وسوسوں اور شكوك وشبہات سے بچنا چاہئىے،
البتہ نعمت كے حصول پر "ماشاء الله" يا كسى اچھى بات كى توقع پر "ان شاء الله" جيسے دعائىہ كلمات كہنا مسنون ہے، لہذا سائلہ اگر اس كا اہتمام كرتى ہے تو بلا شبہ شرعى تقاضہ كے عين مطابق ہے، جس كا التزام جارى ركھنا چاہئىے.

مأخَذُ الفَتوی

كما قال الله تعالى: وَلَا تَقُولَنَّ لِشَاْيۡءٍ إِنِّي فَاعِلٞ ذَٰلِكَ غَدًا 23 إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُۚ وَٱذۡكُر رَّبَّكَ إِذَا نَسِيتَ وَقُلۡ عَسَىٰٓ أَن يَهۡدِيَنِ رَبِّي لِأَقۡرَبَ مِنۡ هَٰذَا رَشَدٗا 24 (سورة الكهف: 23-24)
وقال تعالى أيضا: بِيَدِكَ ٱلۡخَيۡرُۖ إِنَّكَ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ قَدِيرٞ 26 (آل عمران: 26)
وفي النهاية في غريب الحديث والأثر: «العين حق، وإذا استُغسِلتم فاغسلوا» يقال: أصابت فلانا عينٌ إذا نظر إليه عدوٌّ أو حسودٌ فأثّرت فيه فمرض بسببها. يقال: عانه يعِينه عينا فهو عائن، إذا أصابه بالعين، والمصاب معِين.اهـ (باب العين مع الياء، ج: 3، ص: 332، ط: المكتبة العلمية - بيروت، 1399هـ - 1979م)
وفي فتح الباري: والعين نظر باستحسان مشوب بحسد من خبيث الطبع يحصل للمنظور منه ضرر.اهـ (باب رقية العين، ج: 10، ص: 200، ط: المكتبة السلفية - مصر)
وفي زاد المعاد في هدي خير العباد: فكل عائن حاسد، وليس كل حاسد عائنا، فلما كان الحاسد أعم من العائن كانت الاستعاذة منه استعاذة من العائن. وهي سهام تخرج من نفس الحاسد والعائن نحو المحسود والمعين تصيبه تارة، وتخطئه تارة. فإن صادفته مكشوفا لا وقاية عليه أثرت فيه ولا بد. وإن صادفته حذرا شاكي السلاح لا منفذ فيه للسهام لم تؤثر فيه، وربما ردت السهام على صاحبها.اهـ (فصل في هديه صلى الله عليه وسلم في علاج المصاب بالعين، ج: 4، ص: 238، ط: دار عطاءات العلم (الرياض) - دار ابن حزم (بيروت))
وفي موطأ مالك: عن محمد بن أبي أمامة بن سهل بن حنيف ؛ أنه سمع أباه يقول: اغتسل أبي، سهل بن حنيف، بالخرار. فنزع جبة كانت عليه. وعامر بن ربيعة ينظر. قال: وكان سهل رجلا أبيض حسن الجلد، قال، فقال له عامر بن ربيعة: ما رأيت كاليوم. ولا جلد عذراء. فوعك سهل مكانه. واشتد وعكه. فأتي رسول الله صلى الله عليه وسلم فأخبر: أن سهلا وعك. وأنه غير رائح معك يا رسول الله. فأتاه رسول الله صلى الله عليه وسلم فأخبره سهل بالذي كان من شأن عامر. فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «علام يقتل أحدكم أخاه؟ ألا بركت. إن ‌العين ‌حق. توضأ له». فتوضأ له عامر. فراح سهل مع رسول الله صلى الله عليه وسلم ليس به بأس.اهـ (الوضوء من العين، ج: 5، ص: 1372، الرقم: 3459، ط: مؤسسة زايد بن سلطان آل نهيان للأعمال الخيرية والإنسانية - أبو ظبي - الإمارات)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قاضی محمد اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93020کی تصدیق کریں
0     8
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نظر اتارنے کا ایک مجرب و مستند وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   نظر بد 6
  • نظر اُتارنے کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   نظر بد 1
  • جھگڑے میں گولی چلانے والے کا معلوم نہیں تو قصاص کس پر؟

    یونیکوڈ   نظر بد 0
  • غیر جاندار چیز کو نظرِ بد لگنا اور اس کے دور کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   نظر بد 0
  • عملیات کے ذریعہ قتل کا حکم

    یونیکوڈ   نظر بد 0
  • لال مرچوں پر دم کرکے نظرِ بد اتارنا

    یونیکوڈ   نظر بد 1
  • گھر یا مکان کو نظرِ بد سے بچانے کیلئےسینگ، ہڈی اور تعویذ لٹکانا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   نظر بد 0
  • نظر بد سے بچنے کے لئے وظیفہ

    یونیکوڈ   نظر بد 0
  • ماں کی نظر بچہ کو لگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   نظر بد 0
Related Topics متعلقه موضوعات