نظر بد

گھر یا مکان کو نظرِ بد سے بچانے کیلئےسینگ، ہڈی اور تعویذ لٹکانا جائز ہے ؟

فتوی نمبر :
30075
| تاریخ :
عبادات / عملیات و اذکار / نظر بد

گھر یا مکان کو نظرِ بد سے بچانے کیلئےسینگ، ہڈی اور تعویذ لٹکانا جائز ہے ؟

السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ! میرا سوال یہ ہے کہ کیا گھر یا مکان کو نظرِ بد سے بچانے کیلئے تعویذ، جانوروں کے سینگ یا ہڈی وغیرہ لٹکانا جائز ہے یا نا جائز؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

نظر ِبد چونکہ ایک حقیقت ہے اور اس میں بھی مؤثرِ حقیقی اللہ تعالیٰ کی ذات ہے، پھر جیسے چھری چاقو وغیرہ کے وار سے انسان حفاظتی طریقے اختیار کرتا ہے، ایسے ہی ناظرین کی نظرِ بد کی وار سے تحفظ کیلئے (کہ اس کی ابتدائی نظر سینگ وغیرہ پر پڑ کر غیر مؤثر ہو جائے) بطور ایک نفسیاتی ٹوٹکے کے سینگ ہڈی وغیرہ لگانا یا گاڑنا درست ہے، جبکہ تعویذ ادعیۂ ماثورہ پر مشتمل ہو تو یہ بھی جائز ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في رد المحتار: (قوله التميمة المكروهة) أقول: الذي رأيته فی المجتبى التميمة المكروهة ما كان بغير القرآن، وقيل: هي الخرزة التي تعلقها الجاهلية اهـ فلتراجع نسخة أخرى. وفي المغرب وبعضهم يتوهم أن المعإذات هي التمائم وليس كذلك إنما التميمة الخرزة، ولا بأس بالمعإذا ت إذا كتب فیها القرآن، أو أسماء الله تعالى، ويقال رقاه الراقي رقيا ورقية إذا عوذه ونفث فی عوذته قالوا: إنما تكره العوذة إذا كانت بغير لسان العرب، ولا يدرى ما هو ولعله يدخله سحر أو كفر أو غير ذلك، وأما ما كان من القرآن أو شيء من الدعوات فلا بأس به اهـ (إلی قوله) وفيها لا بأس بوضع الجماجم فی الزرع والمبطخة لدفع ضرر العين، لأن العين حق تصيب المال، والآدمي والحيوان ويظهر أثره فی ذلك عرف بالآثار فإذا نظر الناظر إلى الزرع يقع نظره أولا على الجماجم، لارتفاعها فنظره بعد ذلك إلى الحرث لا يضره روي "أن امرأة جاءت إلى النبي - صلى الله تعالى عليه وسلم - وقالت نحن من أهل الحرث وإنا نخاف عليه العين فأمر النبي - صلى الله عليه وسلم - أن يجعل فیه الجماجم" اهـ. (6/ 363)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 30075کی تصدیق کریں
0     949
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نظر اتارنے کا ایک مجرب و مستند وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   نظر بد 6
  • نظر اُتارنے کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   نظر بد 1
  • جھگڑے میں گولی چلانے والے کا معلوم نہیں تو قصاص کس پر؟

    یونیکوڈ   نظر بد 0
  • غیر جاندار چیز کو نظرِ بد لگنا اور اس کے دور کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   نظر بد 0
  • عملیات کے ذریعہ قتل کا حکم

    یونیکوڈ   نظر بد 0
  • لال مرچوں پر دم کرکے نظرِ بد اتارنا

    یونیکوڈ   نظر بد 1
  • گھر یا مکان کو نظرِ بد سے بچانے کیلئےسینگ، ہڈی اور تعویذ لٹکانا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   نظر بد 0
Related Topics متعلقه موضوعات