لال مرچو ں پر دم کر کے نظر اتارنا کیسا ہے ؟
لال مرچوں پر دم کر کے یا کسی دوسرے طریقے سے نظر اتارناتجربہ وغیرہ کی بنیاد پر ہو ,تو جائز ہے،لیکن اس کو مؤثربالذات سمجھنا درست نہیں،جس سے احتراز لازم ہے-
جبکہ نظر اتارنے کیلئے درجِ ذیل وظائف کا اہتمام بھی مفید ہے۔
سورۂ فاتحہ ، آیۃ الکرسی ،معوذتین اور مندرجہ ذیل دعاپڑھیں :' اعوذ بکلمات اللہ التامۃ من کل شیطان و ھامۃ و من کل عین لامۃ" (اسوۂ رسول اکرم ﷺ)-
جس کو نظرِبد لگ جائے تواس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے اس قولِ مبارک سے دم کیا جائے : "بِسْمِ اللہ اللھم اذھب حرھا و بردھا و وصبھا" اس کے بعد یہ کلمات کہے :قم باذن اللہ .
نیز سورہ قلم کی آخری دو آیات پڑھ کر دم کرنا بھی نظرِ بد سے حفاظت کے لیے مجرب ہے۔