مفتی صاحب! میں کچھ عرصہ سے قرض کی وجہ سے کافی پریشان ہوں، میں لوگوں کو دینا چاہتا ہوں، لیکن میرے پاس کوئی ذریعہ نہیں بن رہا کہ میں ان کو لوٹا سکوں، لوگ مجھے بدعائیں دیتے ہیں کہ ساری زندگی مانگتا رہے گا اور بہت کچھ بولتے ہیں، براہِ مہربانی کوئی قرض کی جلد ادائیگی سے متعلق وظیفہ بتا دیں، میرا ارادہ کسی کا حق مارنے کا نہیں، مجھے اس کا وظیفہ بتادیں ۔
سائل کو چاہیے کہ پنجوقتہ نمازوں کے اہتمام کے ساتھ ساتھ درج ذیل آیت سات مرتبہ صبح و شام پڑھ لے، تو ان شاء اللہ قرض کی ادائیگی میں سہولت ہوگی۔
”{قُلِ أللّٰهم مَالِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَاءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَاءُ وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ بِيَدِكَ الْخَيْرُ، إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ}“ [آل عمران: 26 ،از اعمال قرآنی]