اذان و اقامت

جائے ملازمت بقدر مسافت شرعی دور ہونے پر نماز کا حکم

فتوی نمبر :
11232
| تاریخ :
2011-03-29
عبادات / نماز / اذان و اقامت

جائے ملازمت بقدر مسافت شرعی دور ہونے پر نماز کا حکم

میں ایک سرکاری ملازم ہوں اور بیس سال سے ایک ہاسٹل میں رہ رہا ہوں، جبکہ میرے اہل وعیال خوشاب میں رہتے ہیں، (جو کہ فیصل آباد سے ۱۵۰ کلو میٹر کے مسافت پر ہے) میں ہر ہفتے گھر جاتا ہوں ، فیصل آباد میں پانچ سے چھ دن رہتا ہوں، اور خوشاب میں ایک سے دو دن تک ،بیس سال سے میرا یہی معمول ہے، میں فیصل آباد میں بطور مسافر نماز پڑھتا ہوں ، اور بطورِ مقیم خوشاب میں ، کچھ لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ میں غلط ہوں۔ مہربانی فرما کر قرآن وسنت کے مطابق جواب عنایت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مسافت سفر کی کم سے کم مقدار ۴۸ میل (۷۸ کلومیٹر ) ہے، لہٰذا خوشاب اور فیصل آباد کا درمیانی فاصلہ مسافت سفر کا ہے، جبکہ فیصل آباد سائل کا وطن اقامت ہے، اس لیے سائل نے ابتداء ملازمت سے ابھی تک اگر پندرہ دن یا اس سے زائد مدت تک ایک بار بھی قیام نہ کیا ہو ،تو وہ فیصل آباد میں شرعاً مسافر ہے، اور وہ اپنی نماز میں قصر کرےگا۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الفتاوى الهندية: ووطن سكنى وهو البلد الذي ينوي الإقامة فيه دون خمسة عشر يوما اھ (1/ 142)
وفی الفتاوى الهندية: وإن نوى الإقامة أقل من خمسة عشر يوما قصر، هكذا في الهداية اھ (1/ 139)
وفی حاشية ابن عابدين: تحت (قوله رده في البحر) (إلی قوله) فإذا دخل المسافر بلدة ونوى أن يقيم بها يوما مثلا ثم خرج منها ثم رجع إليها قصر فيها كما كان يقصر قبل خروجه اھ (2/ 133) واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
زاہد اللہ امان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 11232کی تصدیق کریں
0     646
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے اور مسجد میں اذان دیئے بغیر جماعت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اذان سے قبل نماز ادا کی جاسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • اذان کے وقت قصداً گناہ کبیرہ یا حرام کام کرنے سے انسان کافر ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • مسجد میں نماز کے دوران ایکو ساؤنڈ کا استعمال - اذان کے الفاظ کھینچنا

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 1
  • داڑھی منڈھے شخص کی اذان واقامت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 1
  • کیا اذان کے وقت جھاڑو دینے سے رزق کم ہوتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اذان یا اقامت کے وقت انگوٹھے نہ چومنا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • مسجد میں مؤذن کے بجائے پہلے سے ریکارڈ شدہ اذان

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • مقتدی کے لئے سورۃ فاتحہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • دفتر میں نماز باجماعت سے قبل اذان دینا

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 1
  • مؤذن کی موجودگی میں غیر شرعی داڑھی والے کی اذان و اقامت

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اذان و اقامت 1
  • قبرستان میں بنی ہوئی مسجد میں نماز

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اذان و اقامت 0
  • اگرموذن سے اقامت کے چندکلمات چھوٹ جائےتواس کا اعادہ کیسے ہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اذان فجر میں الصلاۃ خیر من النوم کا اضافہ بدعت ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • تہجد کے لیے اذان کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اذان دی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • گھرمیں امامت کے لئے آذان دیناضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • فجر کی اذان کا وقت

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • اذان کے اختتام میں’’ لا الٰہ إلا اللہ‘‘ کے جواب میں ’’محمد رسول اللہﷺ‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 4
  • کسی اور شخص کا اقامت کہنے کے لیے کیا مؤذن کی اجازت ضروری ہے ؟

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • مارکیٹ میں نماز کے اوقات میں ریکارڈ شدہ اذان سنانے کا حکم

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • وہ اوقات و حالات کہ جن میں اذان کا جواب نہیں دینا ہوتا یا نہ دینے کی گنجائش ہے

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 1
  • جمعہ کی پہلی اذان کو مؤخر کرنا

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • اذان کا جواب زبان سے دینا ضروری ہے

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • اذان کے وقت قرآن کی تلاوت کرنا-قرآن مجید کا ہاتھ سے گرجانا

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
Related Topics متعلقه موضوعات