۱۔ میرا مسئلہ یہ ہے، کہ میری شادی کو تین سال ہو گئے ہیں، لیکن ابھی تک اولاد نہیں ہوئی، میرے اور میرے شوہر کے سارے ٹیسٹ بھی کلیئر ہیں ، آپ ہمیں کوئی وظیفہ دیں اللہ ہمیں اولاد دے اور اپنے دعا میں یاد رکھیں ۔
2۔ میرے ہمشیرہ کا شوہر انگلینڈ میں ہے اس نے وہاں پڑھائی بھی پوری کرنی ہے ، اب وہ چاہتی ہیں کہ اس کی شوہر کو اچھی جاب مل جائے کسی بھی ملک میں، برائے مہربائی کوئی وظیفہ دیدیں ۔
۱۔ سائل اور اس کے شوہر کو چاہئیے کہ سورۂ انبیا کی آیت نمبر 89 کو ہر نماز کے بعد تین مرتبہ پڑھیں اور سورۂ آلِ عمران کی آیت نمبر 83 کا کثرت سے ورد رکھیں، ان شاء اللہ جلد صاحبِ اولاد بن جائیں گے ۔
۲۔ سائل کی ہمشیرہ کو چاہیئے کہ درجِ ذیل آیات کو کسی نیک صالح آدمی سے لکھوا کر اپنے شوہر کے بازو میں باندھ دے، ساتھ ہی نماز اور منزل کی بھی پابندی رکھیں تو ان شاء اللہ بہت جلد کام مل جائیگا ، وہ آیات یہ ہیں :
{قُلْ إِنَّ الْفَضْلَ بِيَدِ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ (73) يَخْتَصُّ بِرَحْمَتِهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ } [آل عمران: 73، 74]