مجھے نماز کے دوران تلاوت میں بہت مشکل ہوتی ہے ایک ایک لفظ کو کتنی کتنی بار دھراتا ہوں تاکہ صحیح پڑھ سکوں اور کبھی کبھی تو نماز شروع کرنے کے لیے تکبیر کہنا بھی بہت مشکل ہو جاتا ہے ،لیکن جب میں نماز نہیں پڑھ رہا ہوتا تب تو میں اللہ اکبر اور سورۂ فاتحہ، تشہد سب آسانی سے پڑھ لیتا ہوں، لیکن نماز میں نہیں پڑھ سکتا۔
اولا تو اس مرض سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے بکثرت تیسرے کلمہ کا ورد کیا کریں ورنہ ہرنماز کے بعد سو مرتبہ تو ضرور پڑھیں اور خوب توجہ و دھیان سے پڑھیں اور غلط قسم کے دوستوں سے تعلقات ختم کر دیں اور اکیس دن تک یہ وظیفہ پابندی کے ساتھ کرنے سے ان شاء اللہ یہ مرض مکمل طور پر ختم ہو جائے گا ۔ جبکہ محض ایک دفعہ تکبیر کہہ کر نماز شروع کریں اور اس کے بعد آنے والے وسوسوں کا اعتبار نہ کریں اور نماز مکمل کرنے کی کوشش کریں۔ والله اعلم