خرید و فروخت

بیع مرابحہ کن صورتوں کے ساتھ جائز ہے؟

فتوی نمبر :
11553
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

بیع مرابحہ کن صورتوں کے ساتھ جائز ہے؟

میں جاننا چاہتا ہوں کہ مرابحہ کے تحت اسلامی فائنانسنگ کی کیا صورت ہے یا مرابحہ کی اصل صورت کیا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کسی چیز کو اس کی قیمتِ خرید اور اضافی متعین نفع کے بدلے میں آگے فروخت کرنے کو بیع ِمرابحہ کہا جاتا ہے، اور یہ مندرجہ ذیل شرائط کے ساتھ جائز ہے:
(۱) جس قیمت کے بدلے میں خریدی ہے اس کا بتانا، مثلاً یہ چیز میں نے دس روپے کے بدلے میں خریدی ہے۔
(۲) نفع بھی بیان کرنا، مثلاً یہ چیز دس کی خریدی ہے پانچ روپے نفع کے ساتھ پندرہ روپے کی فروخت کرتا ہوں۔
(۳) جس چیز کے عوض میں خریدارِ اول نے یہ مبیع حاصل کی ہے اس کا مثلی ہونا، جیسے گندم، چاول، روپے پیسے وغیرہ۔
(۴) خریدارِ اول نے یہ چیز اموال ربویہ ہونے کی وجہ سے برابر سرابر عوض پر نہ خریدی ہو، جیسے ایک کلو گندم ایک کلو گندم کے بدلے۔
(۵) جس عقد کے ذریعے خریدارِ اول نے یہ مبیع حاصل کی ہے وہ عقد صحیح ہو فاسد نہ ہو۔
(۶) اور اگر خریدارِ اول کے پاس اس کے کسی فعل کی وجہ سے اس میں کوئی عیب پیدا ہوگیا ہو تو اس کا اظہار کرنا، اگر مذکور شرائط پوری ہوں تو بیعِ مرابحہ جائز ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الهدایة: ‌المرابحة ‌نقل ‌ما ‌ملكه بالعقد الأول بالثمن الأول مع زيادة ربح. (۳/۵۶)-
وفي الفقه الإسلامي وأدلته: هو البیع بمثل الثمن الاوّل مع زیادة ربح – العلم بالثمن .... العلم بالربح .... أن یكون رأس المال من المثلیات ... ألا یترتب علی المرابحة فی أموال الربا وجود الربا بالنسبة للثمن الاوّل – ان یكون العقد الاول صحیحًا ... ان بیع المرابحة والتولیة بیع أمانة. (۴/۷۰۷) -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 11553کی تصدیق کریں
0     955
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • انعام میں نکلا ہوا پرائز بانڈ ٹیکس کٹوانے کیلئے خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • کسی نے کوئی چیز خرید کر لانے کے لئے کہا تو اس میں اپنا منافع رکھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات