امامت و جماعت

گھر میں مستورات کے پیچھے کھڑے ہو کر انفرادی نماز پڑھنا

فتوی نمبر :
12009
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / نماز / امامت و جماعت

گھر میں مستورات کے پیچھے کھڑے ہو کر انفرادی نماز پڑھنا

مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ اگر گھر میں والدہ یا بہنیں نماز پڑھ رہی ہوں تو مجھے اگر نماز پڑھنی ہو تو میں اُن کے پیچھے مصلی بچھا کر نماز پڑھ سکتا ہوں؟ یا مجھے آگے اور والدہ یا بہنوں کو میرے پیچھےکھڑے ہو کر نماز پڑھنی چاہیئے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگرچہ سائل انفرادی نماز پڑھ رہا ہو تب بھی اسے کو چاہیئے کہ وہ بجائے مستورات کے پیچھے کھڑا ہونے کے آگے بڑھ کر کھڑا ہو ، جبکہ جو نماز سائل پڑھ چکا ہے وہ شرعاً درست ادا ہو چکی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الفتاویٰ الہندیۃ : "محاذاة المرأة الرجل مفسدة لصلاته ولها شرائط: (منها) أن تكون المحاذية مشتهاةً تصلح للجماع ولا عبرة للسن وهو الأصح الخ -(ج ١ص ۸۹)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 12009کی تصدیق کریں
0     571
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات