آج کل لوگ مسجد میں نماز پڑھتے ہیں وہ مسجد میں آتے ہی پیش امام کے ساتھ فوراً رکوع میں جاتے ہیں اور قیام بالکل نہیں کرتے تو کیا یہ نماز ہو جائے گی؟ مطلب ایک رکعت میں بالکل قیام نہیں کرتے؟ برائے مہربانی تفصیل سے جواب دیں۔
اگر صرف تکبیرِ تحریمہ بحالتِ قیام ادا کر کے رکوع میں چلے جاتے ہوں تو بھی نماز صحیح ادا ہو جائےگی۔
فی الدر المختار: فلو كبر قائما فركع و لم يقف صح لأن ما أتى به القيام إلى أن يبلغ الركوع يكفيه قنية اھ (1/ 445)-