جناب مفتی صاحب! مجھے اپنی چھوٹی بہن کی اچھی جگہ اور جلدی شادی کے لئے وظیفہ عنایت کریں، میری بہن ڈاکٹر ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اس کی اور میری شادی اکٹھی کی جائے، میری شادی جنوری میں ہونی ہے اور ہم چاہتے ہیں تب تک اس کیلئے کوئی اچھا رشتہ مل جائے، برائے مہربانی کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں۔
سائلہ کی بہن”سورۂ آل عمران“کی آیت نمبر(۷۳/۷۴) کا کثرت سے ورد کرے اور”{رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا} [الفرقان: ۷۴] “ کو روزانہ ایک سو گیارہ(۱۱۱) مرتبہ پڑھے، تو ان شاء الله جلد اچھا رشتہ مل جائے گا۔