ہمارے امام صاحب عشاء کی نماز میں قراءت لمبی کرتے ہیں اور میں تھکاوٹ کی وجہ سے تنگی محسوس کرتا ہوں ان سے عرض کی کہ نماز ہلکی پڑھائیں مگر انہوں نے مزید لمبی کردی , پوچھنا یہ ہے کہ کیا یہ عمل خلافِ سنت نہیں؟
امام موصوف کو چاہئیے کہ مقتدیوں کا لحاظ رکھتے ہوئے نماز پڑھانے کا اہتمام کریں کہ یہی عمل مستحب اور باعثِ اجر و ثواب ہے۔
كما فى المشكوة: عن عثمان بن ابی العاص قال اخر ما عهد إلى رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اذا المت قوماً فاخف لهم الصلوة . الحديث (ص101)۔