مجھے برص کی بیماری ہے، جس میں چہرے پر سفید دھبے ہو جاتے ہیں، اس کا علاج کافی عرصے سے چل رہا ہے، مگر کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا، برائے مہربانی کوئی دعا تجویز فرمادیں، نیز حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں کسی کو برص کی بیماری ہوئی؟
حدیثِ نبوی میں”حضرت اویس بن عامر“ کا برص کی بیماری میں مبتلا ہونا اور پھر اللہ تعالیٰ سے دعا کر کے شفاء یاب ہونا مذکور ہے، لہٰذا سائل اگر ایامِ بیض یعنی چاند کی 15/14/13 تاریخوں کو روزہ رکھے اور پھر افطار کے وقت”ألْمَجِیْدُ“بکثرت پڑھنے اور دعا کرنے کا اہتمام کرے تو وہ بھی ان شاء اللہ اچھا ہو جائے گا۔ (ماخوذ از اعمالِ قرآنی، مصنفہ مولانا اشرف علی تھانوی)
كمافي صحيح مسلم: عن أسير بن جابر قال: "كان عمر بن الخطاب إذا أتى عليه أمداد أهل اليمن سألهم أفيكم أويس بن عامر؟ حتى أتى على أويس فقال: أنت أويس بن عامر؟ قال: نعم. قال: من مراد ثم من قرن؟ قال: نعم. قال: فكان بك برص فبرأت منه إلا موضع درهم؟ قال: نعم. اھ (2/311)