خرید و فروخت

مکان بیچ کر دوبارہ قسطوں پر خریدنا

فتوی نمبر :
13289
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

مکان بیچ کر دوبارہ قسطوں پر خریدنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ میرے والد کو پیسوں کی شدید ضرورت ہے، اگر میرے والد میرے چچا کو اپنا گھر تین لاکھ روپے میں فروخت کر دیں، اور بعد از فروخت ماہانہ کرایہ ادا کریں ،اور کچھ مہینے بعد چچا سے واپس قسطوں پر گھر 6 لاکھ پر خریدنے کا معاہدہ کر لیں ،جو 9 سالوں میں ادا کرنے ہیں ؟ ماہانہ تقریباً 6000 روپے ادا کرنے ہونگے ؟ کیا یہ معاہدہ شر عاًدرست ہے ؟ اگر نہیں تو کوئی ایسی صورت بتلائیں کہ بروقت رقم بھی مل جائے اور قرض دینے والے کا بھی کوئی بھلا ہو ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور گھر فروخت کرنے کے بعد مذکور چچا کو اس مکان سے متعلق قبضہ اور تصرفات کا پورا اختیار حاصل ہو جائے، اس طور پر کہ اگر وہ با ہر کسی دوسرے گاہک پر فروخت کرنا چاہے، تو اسے قانوناً و شرعاً کوئی رکاوٹ نہ ہو، بلکہ اس عقد میں بھی وہ آزاد ہو ،اور دوسرا یہ کہ خریدنے کے بعد واپس سائل کے والد پر ہی ادھار میں بیچنا پہلے سے مشروط نہ ہو ،اور اس صورت میں چچا مذکور مکان کو خریدنے اور اس پر مالکانہ تصرفات حاصل ہونے کے بعد جب بھی اپنے مذکور بھائی پر نقد یا ادھار تھوڑی یا زیادہ قیمت کے عوض جیسے چاہے بیچ سکتا ہے ۔ مگر اس دوسری خریداری کے دوران مجلسِ عقد ہی میں یہ طے ہو جانا چاہیئے کہ مذکور معاملہ ادھار پر ہوگا، مکان کی کل مالیت اتنی ہوگی، ماہانہ قسط اتنی ہو گی اور کسی قسط کے مؤخر ہونے پر کوئی جرمانہ وغیرہ نہیں لیا جائے تو اس صورت میں مذکور دونوں عقد بلا شبہ جائز اور درست کہلائیں گے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الهداية : الايرى أنه يزاد في الثمن الأجل الأجل اھ (۳/ ۷۴)۔
و في المبسوط للسرخسى: فان كان یتراضيان بينهما ولم يتفرقا حتى قاطعه على ثمن معلوم وانما العقد عليه فهو جائز اھ (۱۳/۷۱۸)في أحكام القرآن للجصاص: وقوله يا أيها الذين آمنوا صلوا عليه قد تضمن الأمر بالصلاة على النبي صلى الله عليه وسلم وظاهره يقتضي الوجوب وهو فرض عندنا فمتى فعلها الإنسان مرة واحدة في صلاة أو غير صلاة فقد أدى فرضه وهو مثل كلمة التوحيد والتصديق بالنبي صلى الله عليه وسلم متى فعله الإنسان مرة واحدة في عمره فقد أدى فرضه اھ (5/ 243)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شاہ نواز عباس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 13289کی تصدیق کریں
0     577
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • انعام میں نکلا ہوا پرائز بانڈ ٹیکس کٹوانے کیلئے خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • کسی نے کوئی چیز خرید کر لانے کے لئے کہا تو اس میں اپنا منافع رکھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات