امامت و جماعت

داڑھی والے شخص کا پینٹ شرط پہن کر نماز پڑھانا

فتوی نمبر :
13423
| تاریخ :
2011-09-15
عبادات / نماز / امامت و جماعت

داڑھی والے شخص کا پینٹ شرط پہن کر نماز پڑھانا

اگر ایک شخص کی داڑھی نہیں ہے، لیکن وہ کرتہ پہنا ہوا ہے ، اور ایک دوسرے شخص کی داڑھی ہے، لیکن وہ پینٹ شرٹ پہنا ہوا ہے ، تو ان دونوں میں سے کس کو نماز کی امامت کے لیے منتخب کیا جائے جبکہ مقتدیوں میں سے کسی کی بھی داڑھی نہیں ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور داڑھی والے شخص کا لباس ڈھیلا ڈھالا اور کشادہ ہو، چست اور اتنا تنگ نہ ہو کہ اعضاء کی ساخت نمایاں نظر آئے ، اور یہ مسائل نماز سے ضرور ی واقفیت رکھنے کے ساتھ ساتھ تلاوت بھی صحیح کر سکتا ہو ، تو اُسے امام منتخب کرنا چاہیئے، ورنہ کسی کی بھی اقتداء میں نماز پڑھ سکتےہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی حاشية ابن عابدين: (قوله ولا يضر التصاقه) أي بالألية مثلا، وقوله وتشكله من عطف المسبب على السبب. وعبارة شرح المنية: أما لو كان غليظا لا يرى منه لون البشرة إلا أنه التصق بالعضو وتشكل بشكله فصار شكل العضو مرئيا فينبغي أن لا يمنع جواز الصلاة لحصول الستر اهـ (410/1)
وفی الدر المختار: وأما الأخذ منها وهي دون ذلك كما يفعله بعض المغاربة، ومخنثة الرجال فلم يبحه أحد، وأخذ كلها فعل يهود الهند ومجوس الأعاجم فتح اھ(2/ 418) واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
منظور الہی نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 13423کی تصدیق کریں
0     682
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات