امامت و جماعت

کیا صلاۃ التسبیح کی جماعت کرانا درست ہے؟

فتوی نمبر :
13520
| تاریخ :
2011-08-27
عبادات / نماز / امامت و جماعت

کیا صلاۃ التسبیح کی جماعت کرانا درست ہے؟

میں آپ سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ میں دبئی کا رہائشی ہوں، اور ہمارے ہاں رمضان میں”صلوٰۃ التسبیح“کی جماعت کرائی جاتی ہے اکثر مساجد میں کیا اس طرح جماعت کرانا درست ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صلوٰۃ التسبیح نفل نماز ہے اور عند الاحناف نوافل میں اس طرح اہتمام کے ساتھ جماعت مکروہ ہے، اس لیے یہ رمضان میں ہو یا اس کے علاوہ بہر صورت اس سے احتراز چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الهندية: التطوع بالجماعة اذا كان على سبيل التداعي بكره الخ (83/1)
وفي الدر: (ولا يصلى الوترو) لا ( التطوع بجماعة خارج رمضان ) أي يكره ذلك على سبيل التداعي بأن يقتدى )أربعة بواحد الخ(49/1)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 13520کی تصدیق کریں
0     532
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات