اگر ایک آدمی نامرد ہے، تو کیا اس پر ضروری ہے کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دیدے ؟
اگرچہ ایسے شخص پر بیوی کو طلاق دینا لازم تو نہیں ،تاہم اگر وہ اس حالت میں اس کے ساتھ ازدواجی حیثیت سے نہ رہنا چاہتی ہو،بلکہ علیحدگی اور طلاق چاہتی ہو، تو پھر اسے چاہیئے کہ بلاوجہ اسے اپنے نکاح کے بندھن میں رکھنے کے اسے طلاق دیدے ،تاکہ وہ اپنے مستقبل کے بارے میں بہتر فیصلہ کر سکے۔