السلام علیکم مفتی صاحب! میں نے جس لڑکی سے منگنی کی ہے، وہ بہت اچھی اور شریف ہے، میرا بہت خیال رکھتی ہے، مگر میرے دل میں اس کے بارے میں غلط قسم کے شکوک پیدا ہوتے ہیں، کہ ”اسکا کسی سے تعلق ہو گا، یہ کہاں کہاں جاتی ہوگی“ ۔
آپ مجھے کوئی ایسا وظیفہ بتا دیں تاکہ میرے دل سے یہ شک ختم ہو جائے اور دل صاف ہو جائے۔
بلا وجہ کسی مسلمان پر بدگمانی اور شک کرنا گناہ ہے، اس سے توبہ استغفار کرنا چاہیے،اور دوسرے پر شک کے بجائے اپنی حرکات کو درست کرنے کی فکر کرنے چاہیے، جب بھی اس طرح کے وساوس اور خیالات دل میں آئیں تو”لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ“ پڑھ لیا کریں، ان شاء اللہ اس طرح کے وساوس دور ہونگے۔