السلام علیکم! مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ جنات اور اثرات میں کیا فرق ہے؟ میری بیوی پر اثرات ہیں، کیا وہ میری بیٹی پر بھی آسکتے ہیں؟ میری بیٹی بہت بیمار رہتی ہے، مہربانی کرکے بتادیں، جزاک اللہ!
عاملوں کی اصطلاح میں تعویذ و جادو آسیب اور نظر بد کے جو نقصان ہوتے ہیں اسے ’’اثرات‘‘ اور جنات کی وجہ سے جو پریشانی ہو، اسے جنات سے تعبیر کرتے ہیں اور اس سے ساتھ والوں یا اولاد کا متاثر ہونا ضروری نہیں۔ واللہ أعلم بالصواب!