جادو ٹونہ

جادو سیکھنے کے لیے مذہب چھوڑنے اور قرآن کو الٹا پڑھنے والے کا حکم

فتوی نمبر :
60044
| تاریخ :
2013-11-18
عبادات / عملیات و اذکار / جادو ٹونہ

جادو سیکھنے کے لیے مذہب چھوڑنے اور قرآن کو الٹا پڑھنے والے کا حکم

ہمارے ایک عزیز رشتہ دار ایک پڑوسی مسلم ملک میں مقیم ہے اور دو شادیاں کرچکا ہے،چند ماہ سے کہتا پھرتا ہے کہ میرے قبضے میں جنات ہیں، میں ہر قسم کا جادو توڑ کر سکتا ہوں، اس عمل کو حاصل کرنے کے لۓ مجھے اپنا دین مذہب چھوڑنا پڑا ہے، میں نےغیر مذہب،ذکری، ہندو یا نو مذہب اختیار کیا ہے، میں قرآن مجید کو الٹا پڑھتا ہوں وغیرہ وغیرہ، یہ شخص یا تو لوگوں کو دھوکہ دیناچاہتا ہے یا ناجائز مالی فائدہ اٹھانا چاہتا ہے، لیکن اگر مندرجہ بالا الفاظ کوئی بھی مسلمان شخص کہدے تو ایسے شخص کے بارے میں کیا حکم ہے، خاص اس کے نکاح کے بارے میں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور شخص اگر واقعۃً ان امور کا مرتکب ہوا ہے اور انہیں وہ اعتقاداً درست بھی کہتا ہے، جیسا کہ سوال سے بھی یہی معلوم ہوتا ہے تو اس صورت میں وہ بلا شبہ دائرۂ اسلام سے خارج ہو کر کافر و مرتد ہوچکا ہے اور اس کا نکاح بھی ختم ہوگیا ہے، اب اگر وہ بصدقِ دل ان کفریہ کلمات سے توبہ و استغفار کرلے تو تجدیدِ نکاح کے بعد وہ اپنی بیوی کے ساتھ ازدواجی حیثیت سے رہ سکتا ہے، ورنہ اس کی بیوی مسلمان قاضی "جج" کی عدالت کے ذریعہ باہمی تفریق کا فیصلہ لےکر اور ایامِ عدت کے بعد کسی بھی دوسرے مسلمان شخص سے نکاح کر سکتی ہے ۔
اور دیگر مسلمانوں پر بھی لازم ہے کہ ایسے باغی و سرکش کے دھوکے میں آنے اور اس کی غیرشرعی باتیں سننے اور ان پر عمل کرنے سے احتراز کریں ، اور خود اس پر لازم ہے کہ اس قسم کی ناجائز حرکات سے مکمل اجتناب کرکے بصدقِ دل توبہ و استغفار کرے، تا کہ تجدیدِ ایمان و نکاح کے ذریعہ مؤاخذۂ دنیوی و اخروی سے سبکدوش ہو سکے۔

مأخَذُ الفَتوی

في البحر الرائق : المختار للفتوى أن يكفر إن اعتقده كافرا لا إن أراد شتمه و بقوله لبيك جوابا لمن قال يا كافر يا يهودي يا مجوسي و بقوله أنا ملحد لأن الملحد كافر و لو قال ما علمته لا يعذر اھ(5/ 133)۔
و في الفتاوى الهندية : قال أنا ملحد يكفر و لو قال ما علمت أنه كفر لا يعذر بهذا اھ(2/ 279)۔
و فی الرد : أي تكلم به باختياره غير قاصد معناه ، (إلی قوله)و كما لو سجد لصنم أو وضع مصحفا في قاذورة فإنه يكفر، و إن كان مصدقا ، لأن ذلك في حكم التكذيب، كما أفاده في شرح العقائد، و أشار إلى ذلك بقوله للاستخفاف ، فإن فعل ذلك استخفاف و استهانة بالدين فهو أمارة عدم التصديق و لذا قال في المسايرة : و بالجملة فقد ضم إلى التصديق بالقلب ، أو بالقلب و اللسان في تحقيق الإيمان أمور الإخلال بها إخلال بالإيمان اتفاقا ، كترك السجود لصنم، و قتل نبي و الاستخفاف به ، و بالمصحف و الكعبة .(الی قولہ) و لاعتبار التعظيم المنافي للاستخفاف كفر الحنفية بألفاظ كثيرة ، و أفعال تصدر من المنتهكين لدلالتها على الاستخفاف بالدين كالصلاة بلا وضوء(إلی قوله) قلت: ويظهر من هذا أن ما كان دليل الاستخفاف يكفر به اھ(4/222)۔
و في مجمع الأنهر في شرح ملتقى الأبحر : و في البزازية لا يكفر و من ادعى الغيب لنفسه يكفر حتى يؤمر بتجديد النكاح في قول المرأة نعم في جواب أتعلمين الغيب و يكفر بقوله أرواح المشايخ حاضرة ، تعلم (الي قوله) و بإتيان الكاهن و تصديقه و بقوله أنا أعلم المسروقات و بقوله أنا أخبر عن أخبار الجن إياي فإن قال هذا فهو ساحر كاهن و من صدقه فقد كفر و باعتقاده أن الملك يعلم الغيب اھ(4/ 407)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60044کی تصدیق کریں
0     1146
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی پر جادو ٹونہ ہو تو اس کا علاج جادو سے یا روحانی علاج سے

    یونیکوڈ   اسکین   جادو ٹونہ 1
  • جادو کا علاج کسی جادوگر سے کروانا

    یونیکوڈ   جادو ٹونہ 0
  • جنات اور اثرات میں فرق

    یونیکوڈ   جادو ٹونہ 0
  • عامل کے کہنے سے کسی پر جادو کرانے کا الزام لگانا

    یونیکوڈ   جادو ٹونہ 1
  • جادو کا توڑ کیا ہے؟ اور جادوگر کی سزا کیا ہے؟

    یونیکوڈ   جادو ٹونہ 0
  • جادو کا علاج

    یونیکوڈ   جادو ٹونہ 0
  • جادو سیکھنے کے لیے مذہب چھوڑنے اور قرآن کو الٹا پڑھنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   جادو ٹونہ 0
  • پسند کی شادی کے لیے کسی پر جادو کرسکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   جادو ٹونہ 1
  • کسی انسان پر جادو اور غلط عملیات کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   جادو ٹونہ 0
  • نظربد اتارنے کا طریقہ اور ”علم العدد“سےجنات و جادو کا علاج کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   جادو ٹونہ 0
  • کسی پر بے بنیاد جادوگری کا الزام لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   جادو ٹونہ 0
  • "نجمی وفائی توانائی "کو سیکھنے اور اس سے علاج کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   جادو ٹونہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات