السلام علیکم
میں اور میری بیوی اور تین سال کالڑکا اور ایک 6 ماہ کی لڑکی ہیں، ہماری طبیعت بہت خراب رہنے لگی تھی، پھر میں ایک مولوی صاحب کے پاس گیا جو کراچی دار العلوم میں قرآن پڑھاتے ہیں اور مسجد کے امام بھی ہیں، انہوں نے میری اور میری بیوی کی قمیص ناپی تو میری قمیص چھوٹی اور میری بیوی کی قمیص بڑی ہو گئی، پھر انہوں نے ہمارا علاج شروع کر دیا، لیکن میرے پوچھنے پر کچھ بتایا نہیں کہ کیا ہے اور کسی نے کروایا ہے ابھی ہمارا علاج چل رہا ہے، لیکن باہربھی طبیعت خراب رہتی ہے رات کو سوتے میں اٹھ جاتا ہوں ، سوتے میں جھٹکے لگتے ہیں، لیکن مجھے نہیں پتہ ہے کہ مجھے ہے کیا ؟ پھر میں پوری رات سو نہیں پاتا ہوں، میرا لڑکا مجھے بہت زیادہ تنگ کرتا ہے، جب میں گھر پر ہوتا ہوں تو میری بیوی کو اتنا تنگ نہیں کر تارات کو سوتے ہیں وہ بھی بہت بے چین رہتا ہے 3 سال چھ مہینے کا ہو گیا ہے، لیکن ابھی تک بولنا نہیں آیا ہے ایسی اپنی زبان میں پتہ نہیں کیا کیا بولتا رہتا ہے، ہماری سمجھ میں نہیں آتا، مجھ کو دیکھ اس کو شیطانی سوجھتی ہے ویسے باقی لوگوں کو اتنا تنگ نہیں کرتا ہے۔ مجھے بتائیں کیا کروں ؟ کوئی وظیفہ بتائیں جس کو میں زیادہ سے زیادہ پڑھوں اور اگر کوئی علاج کا طریقہ ہے تو وہ بھی بتادیں ، بہت پریشان ہوں کام بھی صحیح سے نہیں کر پاتا ہوں ، میں اپنے گھر کا اکیلا کام کرنے والا ہوں ۔
ایسے حالات اور پریشانیاں دور کرنے کا اصل علاج گناہوں سے اجتناب تو جہ الی اللہ، احکام شریعت کی پابندی اور اتباع سنت نبوی ہے، کوشش کریں کہ گھر میں اللہ تعالی کے تمام احکام حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم کے موافق ہوں۔ اور اگر اس کے ساتھ کسی ماہر عامل جو باقاعدہ عالم دین اور متقی اور پر ہیز گار بھی ہوں .کے پاس چلے جائیں اور اس کے بتائے ہوئے وظائف کی پابندی کریں تو بہتر ہوگا۔