ایک فرد کسی کمپنی میں منشی کا کام کرتا ہے،اس سے ۲ماہ کے دوران آٹھ ہزار روپے گم ہو گئے ،اس کا وہ کمپنی کے مالک کو بھی بتا دیتا ہے، اس کو شک ہے کہ کسی نے تھوڑا تھوڑاکر کے چرائے ہیں ،اور ہو سکتا ہے کہ بل گم ہو گئے ، خیر سال کے اینڈ میں کمپنی وہ رقم اس کو چھوڑ دیتی ہے، اس کے چند دن بعد پھر تین ہزار روپے کم ہو گئے، اب وہ یہ پیسہ اپنے کھاتےمیں ڈال لیتا ہے،اور کمپنی کو کہتا ہے کہ یہ پیسے کس نے چرا لیے ہیں، جس پر اس کو شک ہے اس نے کمپنی کو بتا دیا تھا، اس کے باوجودد بھی کمپنی نے اس فرد کو منع نہیں کیا ،اب کیا اس منشی کے ساتھ یہ زیادتی نہیں، جبکہ اس کی تنخواہ دو ہزار ہو، پلیز تفصیل سے بتا دیں یہ تو کمپنی اکاؤنٹ میں ہی جائیں گے۔
جب شخصِ مذکور نے مشتبہ شخص کے بارے میں کمپنی کے ذمہ داران کو آگاہ کر دیا ہے ،اور اس کے باوجود انہوں نے اس مشتبہ شخص سے پوچھ گچھ وغیرہ نہیں کی، تو اس صورت میں اولاً تو اسے چاہیئے کہ کمپنی ذمہ داران کو اس قسم کے امور پر باقاعدہ تحریری اطلاع دیا کرے ،اور اس تحریر کی ایک فوٹو کاپی اپنے پاس ریکارڈ میں بھی رکھے ۔ پھر اگر کمپنی مالکان سے اس بات کا اندیشہ ہو کہ یہ سب بوجھ اس پر نہ ڈال دیں ،تو ایسی صورت میں استعفی دیکر اس کمپنی سے علیحدگی بھی اختیار کر سکتا ہے۔ اور اس علیحدگی کی وجوہات میں اس بات کا ذکر بھی مناسب ہے۔
کمافي شرح المجله: الوديعة أمانة في يد الوديع فاذا ھلكت بلا تعد من المستودع وبدون صنعه وتقصيره في الحفظ لا يلزم الضمان اھ (۳/ ۲۴۲)۔
وفيه أيضا: الأمانة لا تكون مضمونة يعني اذا هلكت أو ضاعت بلا صنع الأمين ولا تقصير منه لا يلزم الضمان ( ج ۳ ص ۲۳) ۔
وفي الدر المختار: (أمانة) هذا حكمها مع وجوب الحفظ والأداء عند الطلب واستحباب قبولها (فلا تضمن بالهلاك مطلقا) (إلی قوله) (واشتراط الضمان على الأمين) كالحمامي والخاني (باطل به يفتى وللمودع حفظها بنفسه وعياله) كماله (وهم من يسكن معه حقيقة أو حكما لا من يمونه وشرط كونه) أي من في عياله (أمينا) (5/ 664)۔
علاقے کی ترقی کے لیے منظور شدہ فنڈ میں خرد برد کر کے ذاتی مفاد کے استعمال کرنے کا حکم
یونیکوڈ امانت و ودیعت 0طلبہ کو بیگ(بستہ)دلانے کے لیے دی گئی رقم میں سے استاد اپنے آنے جانے کا خرچ لے سکتا ہے ؟
یونیکوڈ امانت و ودیعت 0زندگی میں اپنا مکان ایک بیٹی ،پانچ بیٹوں میں سے فقط دو بیٹوں میں تقسیم کرنا جائز ہے ؟
یونیکوڈ امانت و ودیعت 0والدہ کے پاس رکھوائی ہوئی امانت کی واپسی میں, ایک بیٹی کا ان کے انتقال کے بعد ٹال مٹول سے کام لینا
یونیکوڈ امانت و ودیعت 0