السلام علیکم! میں نے اس سے پہلے بھی آپ کو”ای میل“ کیا تھا،لیکن جواب نہیں ملا، میرے شوہر نے انگلینڈ سے "MBA"کیا ہے، اب وہ پاکستان میں ہیں، اور نوکری کیلئے انہوں نے کاغذات جمع کیے ہیں، مگر جواب ابھی تک نہیں ملا، کوئی ایسا وظیفہ بتا دیں ، کہ ان کی اپنی تعلیم کےمطابق ان کو اچھی نوکری مل جائے، اور آپ بھی دعا میں یاد رکھیں۔
اس کا اصل حل رجوع إلى الله اور گناہوں سے اجتناب اور کثرت سے استغفار کرنا ہے، اس لئے سائلہ کے شوہر کو چاہیے کہ پنجگانہ نمازوں کا اہتمام کرے اور اس کے ساتھ ساتھ” رَبِّ إنی لِمَا أَنزَلْتَ إِلَىَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ“ کا ورد رکھے، اللہ تعالیٰ کی ذات سے اُمید ہے کہ کوئی نہ کوئی راستہ کھل جائیگا۔