مجھے عقائد دیو بند میں حیاتی اور مماتی کا فرق معلوم کرنا ہے ؟ مطلب حیاتی عقیدہ اور مماتی عقیدہ کیا ہے ؟
حیاتی عقیدہ یہ ہے کہ نبی کریم ﷺ اپنے روضہ اطہر میں حیا ت ہیں اور آپ کی یہ حیاتِ برزخی مثل دنیاوی حیات، بلکہ اس سے بھی اعلیٰ و ارفع ہے، یہی وجہ ہے کہ انبیاءعلیہم السلام کی نہ میراث تقسیم کی ہوتی ہے، نہ ان کی ازواج مطہرات سے بعد میں کوئی نکاح کر سکتا ہے، اس لیے حدیث مبارکہ کی روسے جو شخص رو ضہ اطہر کے پاس آپ علیہ الصلاۃ والسلام پر درود پڑھتا ہے تو آپ علیہ السلام اس کو خود سنتے ہیں اور جواب بھی دیتے ہیں اور جو شخص دور سے پڑھتاہے تو اللہ رب العزت فرشتو ں کے ذریعے اس کو آپ ﷺ تک پہنچاتے ہیں، یہ حیاتِ برزخی کہلاتی ہے اور یہی عقیدہ اہلسنت والجماعت کا ہے، جبکہ مماتی حضرات آپ ﷺ کیلیے اس حیات کے قائل نہیں ۔
کما فی صحيح مسلم: عن أنس بن مالك أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال * أتيت وفي رواية هداب مررت على موسى ليلة أسري بي عند الكثيب الأحمر وهو قائم يصلي في قبره - (4 / 1845)
و فی زوائد مسند أبی یعلیٰ: عن أنس بن مالك أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: الأنبیاء أحیاء فی قبورھم یصلون۔ (۲/۱۴۷ّ)
وفی الشفاء السقام للسبکی: وھی ثبتۃ للروح بلااشکال والجسد قد ثبت أن اجساد الانبیاء لا تبلی (إلی قولہ) فأن الصلاۃ تستدعی جسداً حیاً وکذالک الصفات المذکورہ فی الأنبیاء لیلۃ الإسراء کلھا صفات الاجسام ولا یلزم من کونہا حیاۃ حقیقۃ أن تکون الابدان معہا کما کانت فی الدنیا من الاحتیاج إلی الطعام والشرب والامتناع عن النفوذ فی الحجاب الکثیف وغیرہ ذلک من صفات الأجسام التی نشاھدہا بل قدیکون لہا حکم أخر فلیس فی العقل ما یمنع من اثبات الحیاۃ الحقیقۃ لھم اھ (ص:۱۹۱)
و فی الحاوي للفتاوي ـ للسيوطى : حياة النبي صلى الله عليه وسلّم في قبره هو وسائر الأنبياء معلومة عندنا علماً قطعياً لما قام عندنا من الأدلة في ذلك وتواترت [ به ] الأخبار ، وقد ألف البيهقي جزءاً في حياة الأنبياء في قبورهم۔- (2 / 139)
وفیہ أیضاً: وقال القرطبي في التذكرة ( الی وقولہ) وهذه صفة الأحياء في الدنيا ، وإذا كان هذا في الشهداء فالأنبياء أحق بذلك وأولى ، وقد صح أن الأرض لا تأكل أجساد الأنبياء- (2 / 141)
وفیہ أیضاً : وقال الحافظ شيخ السنة أبو بكر البيهقي في كتاب الإعتقاد : الأنبياء عليهم السلام بعد ما قبضوا ردت إليهم أرواحهم فهم أحياء عند ربهم كالشهداء- (2 / 141)
علماءِ دیوبند کی طرف ،اللہ تعالی سے متعلق عقیدۂ کذب کی نسبت کی وضاحت اور حقیقت
یونیکوڈ دینی جماعتیں 0تبلیغی جماعت کا صرف ایک معروف طریقے پر کام کرنا ۲۔مصنوعی دانت لگانے سے وضو کا حکم ۳۔خودکش حملہ کا حکم
یونیکوڈ دینی جماعتیں 0مروجہ تبلیغی جماعت کا حکم ۲۔بغیر وضو کے قرآنِ کریم چھونا ۳۔عصر کے بعد سجدۂ تلاوت کا حکم
یونیکوڈ دینی جماعتیں 0