کسی نے یہ سوال کیا ہے کہ دورانِ سفر داڑھی منڈھائے ہوئے امام کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں ، اس حال میں ہمارے لۓ کیا حکم ہے؟
سفر و حضر دونوں صورتوں میں ، ایسے شخص کو اپنے اختیار سے امام بنانا جائز نہیں ، اور ایسے شخص کی اقتداء میں نماز مکروہِ تحریمی ہے ، لہٰذا اس کی اقتداء سے احتراز چاہیۓ ، البتہ اگر وہ نماز سے واقفیت رکھنے کے ساتھ درست پڑھنے پر بھی قادر ہو ، اور اس کی اقتداء میں نماز نہ پڑھنے سے کس قسم کے فتنہ کا اندیشہ ہو تو اس صورت میں تنہا پڑھنے سے اس کی اقتداء میں نماز پڑھ لینا بہتر ہے ، تاکہ جماعت کا ثواب بھی حاصل ہو۔