میرا مسئلہ ہے کہ میں بے روزگار ہوں اور بہت پریشان ہوں، کئی جگہ انٹرویو دیا، لیکن کچھ حاصل نہیں ہوا، اور میرے بنتے کام بھی بگڑ جاتے ہیں، مہربانی فرما کر کوئی ایسا وظیفہ بتائیں کہ میرا مسئلہ حل ہو جائے اور میری پریشانی ختم ہو جائے ۔
اس پریشانی کا اصل علاج رجوع الى الله اور اتباعِ سنت میں مضمر ہے، اس لئے سائل کو اولاً تو چاہیئے کہ وہ اپنے اعمال و افعال کو موافقِ سنتِ نبوی ڈھالنے کی کوشش کرے اور اگر اس کے ساتھ ساتھ درجِ ذیل وظائف کی بھی پابندی کرلے، ان شاء الله رزق میں بہتری اور فراخی ہوگی، وہ وظائف یہ ہیں:-
” وَمَن يَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ فَهُوَ حَسْبُهُ ۚ إِنَّ اللهَ بَالِغُ أَمْرِهِ قَدْ جَعَلَ اللهُ لکلِّ شَيْءٍ قَدْراً .“
فراخئِ رزق کیلئے اور جس مہم میں چاہے اس کو صبح شام سو(۱۰۰) مرتبہ پڑھا کرے۔
جبکہ درجِ ذیل آیت کا غذ پر لکھ کر بازو پر باندھ لیا جائے تو بامراد ہو جائے:-
”قُلْ إِنَّ الْفَضْلَ بِيْدِ اللهِ يُؤْتِيهِ مَن يَشَاءُ وَاللهُ وَاسِعٌ عَلِیْمٌ، يَختَصُّ بِرَحْمَتِهِ مَن يَّشَاءُ وَاللهُ ذُو الْفَضْلِ العَظِيْمِ“ (اعمالِ قرآنی :ص:73)