طلاق

مخصوص حالت میں "طلاق دے رہا ہوں " کے الفاظ سے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
16619
| تاریخ :
2012-08-14
معاملات / احکام طلاق / طلاق

مخصوص حالت میں "طلاق دے رہا ہوں " کے الفاظ سے طلاق کا حکم

اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے کہے کہ میں نے طلاق دینے کا فیصلہ کر لیا، پس اپنے والدین کو فون کرو "میں آپکو طلاق دے رہا ہوں" پھر بیوی کی موجودگی میں اپنے والدین سے تین چار دفعہ غصے میں یہ کہا کہ میں نے طلاق دینے کا فیصلہ کر لیا ہے میں اسکو ویسے بھی طلاق دے رہا ہوں یعنی وہ ارادہ رکھتا ہے ایسی صورت میں یہ طلاق موثر ہو گی یا نہیں ؟ جبکہ وہ صرف اپنا ارادہ ظاہر کر رہا تھا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مفتی غیب نہیں جانتا وہ سوال کے مطابق حکمِ شرعی بیان کرنے کا پابند ہے، پس اس مختصر تمہید کے بعد واضح ہو کہ شخصِ مذکور نے اگر واقعۃ ًیہی الفاظ بولے ہوں اور محض دھمکی اور ڈرانے کی غرض سے یا طلاق دینے کا ارادہ ظاہر کرنے کیلئے بولے ہوں تو ان الفاظ سے اس کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی ،تاہم آئندہ کیلئے یاتو وہ اس قسم کے الفاظ سے احتراز کرے اور اپنا گھر بسانے کی فکر کرے یا پھر اگر باہم ازدواجی حیثیت سے حدود اللہ کو پورا کرتے ہوئے نبھانے کی کوئی صورت نظر نہ آرہی ہو تو بہتر طریقہ سے اور احسان والا معاملہ کرتے ہوئے اسے اپنے نکاح کے بندھن سے آزاد کردے، تاکہ فریقین اس بدمزگی اور ٹینشن والی زندگی سے نجات پاکر اپنے اپنے مستقبل کا سوچنے میں بھی آزاد ہو سکیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

وفي البحر : فقد أفاد أن ركنه شرعاً اللفظ الدال على ازالته حل المحلية اھ( ۳ ۲۳۵)۔
وفي الدر : وشرعاً ( رفع قيد النكاح في الحال (الی قوله )( أو المال) الى قوله (لفظ مخصوص) هو ما اشتمل على الطلاق اھ (3/227)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 16619کی تصدیق کریں
0     399
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات