کیا مرد اور عورت وضو کے بغیر اپنا وظیفہ کرسکتے ہیں؟ اگر اس نے صرف استنجاء کیا ہو؟
وظیفہ پڑھنے کے لیے باوضو ہونا شرعاً ضروری نہیں، اس کے بغیر بھی وظیفہ پڑھ سکتے ہیں، تاہم بہتر یہ ہے کہ جنابت سے پاک اور باوضو ہوکر پڑھا جائے۔
فی الفقه الاسلامی: واتفق الفقهاء علی أن غیر المتوضی یجوز له تلاوة القرآن، أو النظر إلیه، دون لمسه. الخ (ج۱، ص۲۹۵)