السلام علیکم! مفتی صاحب
کیا نماز کے دوران اگر کوئی شخص صف سے آگے یا پیچھے ہو ، تو کیا نماز ہی میں اشارہ کر کے اُسے صف میں آنے کو کہا جا سکتا ہے؟ مثلاً رکوع میں ہاتھ کے اشارہ سے کہا جائے، کیونکہ اس حالت میں اس بات کا پتا چلتا ہے۔
محترم سائل ! احادیث میں نماز سے قبل صفوف کی درستگی اور دورانِ نماز بھی اس کا اہتمام کرنے کی اگرچہ بہت تاکید آئی ہے، تاہم اس میں کوتاہی پر دورانِ نماز اشارہ سے احتراز ، جبکہ نماز کے بعد اسے نرمی سے سمجھانے کا اہتمام چاہیۓ۔