السلام علیکم! میں نے بیس دن قبل ایک میسج ارسال کیا تھا، اس کا جواب مجھے موصول نہیں ہوا، لہذا اب میں دوبارہ فتوی پوچھنا چاہتا ہوں ، میں پاکستان میں میزان بینک کے متعلق پوچھنا چاہتا ہوں جس کے ممبر مفتی تقی عثمانی صاحب ہے ، میں نے ایک مقامی مفتی سے اس کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ مفتی تقی عثمانی صاحب نے اس بینکاری کو حلال قرار دیا ہے۔ براہ مہربانی آپ میری راہ نمائی فرمائیں۔
ہماری معلومات کے مطابق میزان بینک کے، اکثر معاملات شرعی ایڈوائزر ی بورڈ کی نگرانی میں اور اُصول شرعیہ کے موافق ہوتے ہیں اس لیے اس کے ذریعہ سرمایہ کاری کی اجازت دی جاتی ہے، البتہ اگر کسی کو اس بینک کے کسی خاص معاملے پر اعتراض ہو تو اس کی وضاحت کر کے اس کے متعلق دوبارہ حکم شرعی معلوم کیا جا سکتا ہے۔
گاڑی خریدنے کےلئے بینک سے سودی قرض لینا-نمازِ جمعہ کا طریقہ اور اس کو چھوڑنے والے کاحکم
یونیکوڈ مروجہ بینکاری 0