کیا ہمارے نبی ﷺ کے ماں باپ بت پرست تھے ، یا ان کا ایمان کسی حدیث سے ثابت ہے ؟اوراگرکوئی شخص ان کے بارے میں ایسا کہے، اس کا کیا حکم ہے؟ حضورﷺ کے والدین کے بارے میں گفتگوکرنے کو بہت خطرناک سمجھتا ہوں ،ظاہر ہے کہ کسی کے والدین کو یہ کہنا یہ بدمعاش کافر تھے، اس سے اولاد کو رنج پہنچتا ہے ، اس قاعدہ سے حضور ﷺ کو بھی رنج ہوتا ہوگا۔
اگر چہ بعض روایات ضعیفہ سے معلوم ہوتاہے کہ آپ ﷺ کے والدین کو زندہ کرکے مسلمان کیا گیا ، اور آپ پر ایمان لانے کے بعد دوبارہ ان کی روح قبض کی گئی ،جبکہ روایات سے یہ بھی معلوم ہوتاہے ، کہ قبل الموت وہ ملت ابراہیمی پر تھے ۔ مگر صحیح بات یہ ہے کہ اس سلسلے میں لب کشائی سے اجتناب کیا جائے ۔
ففی النبراس: وروی بأسانید ضعیفة أن النبی – صلی اللہ علیه وسلم – دعا ربه فأحیاہ واٰمنة أم رسول اللہ – صلی اللہ علیه وسلم – فاٰمنا به واختار الإمام الرازی أنهما ماتا علی ملة إبراہیم – علیه السلام- والجمع أن الإحیاء کرامة لهما لیضاعف ثوابهما الخ (ص:۳۱۶)
وفی حاشية ابن عابدين: وبالجملة كما قال بعض المحققين: أنه لا ينبغي ذكر هذه المسألة إلا مع مزيد الأدب. وليست من المسائل التي يضر جهلها أو يسأل عنها في القبر أو في الموقف، فحفظ اللسان عن التكلم فيها إلا بخير أولى وأسلم،- (3 / 185) واللہ أعلم بالصواب!
کیا حضرت خالد بن ولیدرضی اللہ عنہ نے مالک بن نویرہ کی بیوی سے دورانِ عدت شادی کی تھی؟
یونیکوڈ تاریخی شخصیات 0