السلام علیکم! مجھے یزید کے بارے میں تفصیل بتائیں ؟ کیا وہ شیعوں کے ہاں برا اور سنیوں کے ہاں برا نہیں،سنیوں کی کیا رائے ہے ان کے بارے میں؟
یزید کے بارے میں جمہور اہلسنت کا قول یہ ھیکہ نہ تو یزید کو ا پنے رتبہ سےبڑھا کر خلیفہ راشد کہا جائےاور نہ ہی اسپر سب وشتم اور لعنت کی جائے چونکہ اس کا کفر پر خاتمہ کسی دلیل قطعی سے ثابت نہیں،اسلئےاس کے کفر میں توقف کیا جائے اورحضرت حسین رضی اللہ عنہ کو باغی کہہ کر انکی تنقیص سے بھی اجتناب کیا جائے بلکہ عافیت اورسلامتی اسی میں ہے کہ صحابہ رضی اللہ عنہم اور تابعین کے زمانے میں جو اختلافات رونما ہوئے انکو موضوع بحث ہی نہ بنایا جائے ان میں خاموشی اور توقف ہی بہتر ہے۔
کما فى شرح فقہ الاكبر: وحقيقة الامر التوقف فيه ومرجع امره الى اللہ سبحانه ( الى قوله)والمومن لا يجوز لعنه انتهى ولا يخفى ان ایمان یزید محقق ولا يثبت کفرہ بدلیل ظنی فضلا عن دلیل قطعی فلا يجوز لعنه بخصوصه الخ (ص:73)
کیا حضرت خالد بن ولیدرضی اللہ عنہ نے مالک بن نویرہ کی بیوی سے دورانِ عدت شادی کی تھی؟
یونیکوڈ تاریخی شخصیات 0