ایک سوال یہ کہ اگر ہم فیملی پلانگ پر عمل کر رہے ہیں اور اگر کونڈم یا گولی استعمال کر رہے ہیں، تو ہمبستری کے وقت دعائے جماع اور دعائے انزال پڑھیں گے؟ کیونکہ اس کا ترجمہ تو اولاد کے لئے ہے۔ براہِ کرم رہنمائی فرمائیں۔
جی ہاں! اس دوران بھی دُعا پڑھنا مسنون ہے اور اس دُعا میں جس طرح اولاد کو شرِشیطان سے بچانے کی پناہ مانگی گئی ہے، خود اس عمل میں بھی شیطان کی شرکت سے پناہ منقول ہے۔
کما في صحيح البخاري: عن ابن عباس رضي الله عنهما، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: "أما إن أحدكم إذا أتى أهله، وقال: بِسْمِ اللَّهِ، أللّٰهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ وَجَنِّبِ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا، فرزقا ولدا لم يضره الشيطان "۔ (4/ 122)