مفتی صاحب! سوال یہ ہے کہ کیا”ألصَّلوٰة والسَّلامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ الله“ کہنا جائز ہے یا نا جائز؟ جواب مرحمت فرمائیں۔ شکریہ!
اگر کوئی شخص آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حاضر ناظر سمجھ کر یہ درود پڑھے تو یہ کھلا ہوا شرک ہے اور اگر یہ عقیدہ نہ ہو تو بھی چونکہ بظاہر موہمِ شرک ہے، اس لئے روضۂ اطہر کے علاوہ دیگر مقامات میں پڑھنا ممنوع ہے، جن سے احتراز لازم ہے۔
کما في غنية الناسك: فإذا فرغ من ذلك فی الروضة أو غيرها يأتى القبر الشريف من قبل القبلة مع غاية الأدب غاض الطرف (إلى قوله) يقول السلام عليك يا رسول الله السلام عليك يا حبیب الله السلام عليك يا خليل الله السلام عليك يا خير خلق الله اھ (ص:378،377)