ہدیہ

طلاق کے بعد دئیے گئے گفٹ اور بچے کی پرورش کے خرچہ کا حکم

فتوی نمبر :
19784
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

طلاق کے بعد دئیے گئے گفٹ اور بچے کی پرورش کے خرچہ کا حکم

مفتی صاحب! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری شادی کو 2 سال ہو گئے ہیں ایک بیٹا بھی ہے بیوی کے ساتھ حالات ٹھیک نہ ہونے سے نوبت طلاق تک آ گئی ہے، میرے گھر والوں نے میری بیوی کو شادی پہ زیور گفٹ کیا تھا جو وہ مانگ رہی ہے ۔ کیا طلاق دینے کی صورت میں وہ اس زیور کی حقدار ہوگی۔ اور مجھے کتنی عرصے تک بیٹے کا خرچہ دینا پڑیگا ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جو زیور سائل کے گھر والوں نے اس کی بیوی کو بطور ھبہ (گفٹ) دیا تھا وہ اس کی ملکیت ہے ، طلاق کی صورت میں اس کا مانگنا درست نہیں جبکہ بچے کی سات سال عمر ہونے تک وہ اپنی ماں کی پرورش میں رہے گا اور اس دوران اس پر آنے والے اخراجات سائل کے ذمہ ہونگے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي الدر المختار: (و) شرائط صحتها (في الموهوب أن يكون مقبوضا غير مشاع مميزا غير مشغول) كما سيتضح. (وركنها) هو (الإيجاب والقبول) كما سيجيء. (وحكمها ثبوت الملك للموهوب له غير لازم) اھ (5/ 688)
و في الهداية شرح البداية: وإذا وقعت الفرقة ين الزوجين فالأم أحق بالولد (الى قوله) والنفقة على الاب على ما تذكر ( الى قوله) والأم والجدة أحق بالغلام حتى يأكل وحده ويشرب وحده ويلبس وحده ويستنجي وحده و في الجامع الصغير حتى يستغني فيأكل وحده ويشرب وحده ويلبس وحده (الى قوله) والخصاف رحمه الله قدر الاستغناء بسبع سنين اعتبارا للغالب اھ (2/ 38) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 19784کی تصدیق کریں
0     222
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 1
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات