عصر کی نماز میں تین رکعات چھوٹ جائیں تو کیسے ادا کریں ؟ مغرب کی نماز میں دو رکعات چھوٹ جائے تو کیسے ادا کریں؟
عصر کی نماز میں امام سے تین رکعات میں مسبوق ہونے کی صورت میں اس کی ادائیگی کا طریقہ یہ ہے کہ امام کے سلام پھیرنے کے بعد کھڑے ہو کر ثناء ، تعوذ ، تسمیہ، سورتِ فاتحہ اور کوئی سورت پڑھ کر رکعت مکمل کر لے اور قعدہ کرکے تیسری رکعت کے لۓ کھڑا ہوجائے پھر تسمیہ سے شروع کرکے فاتحہ اور سورت پڑھ کر رکوع اور سجدہ کر لے اور پھر چوتھی رکعت کے لۓ کھڑا ہوجائے اور اس میں صرف تسمیہ اور سورتِ فاتحہ پڑھنے کے بعد نماز مکمل کرے۔
جبکہ مغرب کی بقیہ دو رکعات پڑھنے کا طریقہ نماز کی دو رکعات کی ادائیگی کی طرح ہے ، البتہ دونوں رکعات کے درمیان میں قعدہ بھی کیا جائےگا۔
فی الدر المختار : (و المسبوق من سبقه الإمام بها أو ببعضها و هو منفرد) حتى يثني و يتعوذ و يقرأ ، (إلی قوله) و يقضي أول صلاته في حق قراءة ، و آخرها في حق تشهد ؛ فمدرك ركعة من غير فجر يأتي بركعتين بفاتحة و سورة و تشهد بينهما ، و برابعة الرباعي بفاتحة فقط اھ (1/ 596)۔