میرے شوہر نے میری غلطی کی وجہ سے میری والدہ کو کہا ”ہسپتال بھیج دو اسے کل میں طلاق نامہ بھیج دوں گا “دوسرے دن انہوں نے وضاحت کی کہ میرا مقصد ڈرانا تھا طلاق نہیں تھا میں معاملات میں حلال حرام جانتا ہوں ، کیا طلاق واقع ہوگی اس طرح کہنے سے کہ نہیں ؟
صورت مسئولہ میں مذکور الفاظ دھمکی کے ہیں ان سے طلاق واقع نہیں ہوتی۔
کمافی الدرالمختار: قوله طلقي نفسك فقالت أنا طالق أو أنا أطلق نفسي لم يقع لأنه وعد جوهرة(3/219)۔