امامت و جماعت

انشورنس کمپنی یا سودی بینک میں ملازم کے پیچھے نماز کا حکم

فتوی نمبر :
22382
| تاریخ :
2014-07-02
عبادات / نماز / امامت و جماعت

انشورنس کمپنی یا سودی بینک میں ملازم کے پیچھے نماز کا حکم

انشورنس یا بینک میں کام کرنے والے کے پیچھے نماز یا تراویح کی جماعت پڑھنا کیسا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سودی بینک یا انشورنس کمپنی میں ملازمت کرنے والے شخص کا تعلق اگر براہِ راست سودی لین دین سے ہو یا وہ سودی معاملے میں معاونت کرتا ہو ، تو ایسے شخص کو اپنے اختیار سے امام بنانا جائز نہیں، اس کے پیچھے نمازِ تراویح کا بھی یہی حکم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر : (و يكره) تنزيها امامة عبد و اعرابي و فاسق و أعمیٰ اھ (۱/ ۵۶۰)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سمیع اللہ حنیف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 22382کی تصدیق کریں
0     678
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات