امامت و جماعت

جماعت میں ، صفوف کے درمیان کرسی پر نماز پڑھنا

فتوی نمبر :
22414
| تاریخ :
2014-07-05
عبادات / نماز / امامت و جماعت

جماعت میں ، صفوف کے درمیان کرسی پر نماز پڑھنا

مجھے شرعی عذر ہے ، میں مسجد جا کر کرسی پر نماز پڑھتا ہوں ، میرا پہلا سوال یہ ہے کہ اگر میں شرعی عذر کے ساتھ کرسی پر پہلی یا دوسری یا کسی بھی جگہ صف میں شریک ہو جاؤں ، کیا میری نماز اور اس صف والوں کی نماز باطل ہو جائے گی؟ پہلی یا دوسری صف میں جگہ ہونے کے باوجود امام نے کہا ہے کہ آپ مسجد کے کنارے پر نماز پڑھو ،صف میں شامل نہیں ہونا ، اس سے سب کی نماز باطل ہو جاتی ہے، یہ کہنا درست ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا پہلی یا دوسری صف میں ، جہاں جگہ مل جائے نماز پڑھنا جائز اور درست ہے اور اس سے اس صف والوں کی نماز باطل نہیں ہوگی ، البتہ اس کے لۓ بہتر یہ ہے کہ وہ صف کے کنارے پر نماز پڑھے ،تاکہ درمیان میں کرسی رکھ کر نماز پڑھنے کی وجہ سے دیگر نمازیوں کو تکلیف اور صف میں خلاء نہ ہو اور اگر زمین پر بیٹھ کر رکوع سجدہ سے نماز پڑھنے پر قادر ہو تو کرسی کا استعمال نہ کرے زمین پر بیٹھ کر نماز ادا کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

في مشكاة المصابيح : عن ابن عمر قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم: «أقيموا الصفوف و حاذوا بين المنكاكب و سدوا الخلل اھ (1/ 344)۔
و فى الفتاوى الهندية : إذا عجز المريض عن القيام صلى قاعدا يركع و يسجد ، هكذا في الهداية (1/ 136)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبد البصیر عزیز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 22414کی تصدیق کریں
0     1010
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات