امامت و جماعت

ایک مشت سے کم داڑھی رکھنے والے کے پیچھے پڑھی گئی نماز کا حکم

فتوی نمبر :
22915
| تاریخ :
2014-05-16
عبادات / نماز / امامت و جماعت

ایک مشت سے کم داڑھی رکھنے والے کے پیچھے پڑھی گئی نماز کا حکم

ایک آدمی اگر داڑھی منڈے کے پیچھے نماز پڑھ لے، یا کسی بھی ایسے شخص کے پیچھے پڑھے، جس کی داڑھی ایک مشت سے کم ہو ،تو اس کا کیا حکم ہے؟ کیا نماز دوبارہ پڑھنی پڑےگی یا ہو جائےگی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ایسے شخص کو اپنے اختیار سے امام بنانا، اور اس کی اقتداء میں نماز پڑھنا اگرچہ مکروہ تحریمی ہے، مگر جو نماز ایسے شخص کے پیچھے پڑھ لی گئی ہے، اس کو لوٹانے کی ضرورت نہیں ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الهدایة: (ویکره تقدیم العبد) لأنه لا یتفرّغ للتعلم والأعرابی لأن الغالب فیهم الجهل (والفاسق) لأنه لایهتم لأمرِ دینه (إلی قوله) وإن تقدموا جاز لقوله علیه السلام: صلوا کل بر وفاجر اھ (۱/ ۱۲۲)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 22915کی تصدیق کریں
0     1014
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات