خرید و فروخت

ادھار یا قسطوں پر زیادہ قیمت میں چیز خریدنےاور بیچنے کاحکم

فتوی نمبر :
23083
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

ادھار یا قسطوں پر زیادہ قیمت میں چیز خریدنےاور بیچنے کاحکم

السلام علیکم! میں بینک سے قسطوں پر ایک گاڑی لینا چاہتا ہوں ، اس کی اصلی قیمت 94000 سعودی ریال ہے۔ مجھے اختیار دیتے ہیں کہ نقداً 25000 ادا کر کے ماہانہ 3500 ادا کروں، جس کا مجموعہ 109,000 بن جاتا ہے یعنی اصلی قیمت سے 15000 زیادہ ہے، کیا یہ صحیح ہے ؟ اس معاملہ کو حلال ہونے کے لئے اور کون سی شرائط کا لحاظ رکنا چاہیئے ؟ جس گاڑی کے لئے میں اقساط اداکرتا ہوں اگر اس کا ایکسیڈنٹ ہو گیا تو کون گاڑی کو صحیح کریگا ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

گاڑی یا کسی اور چیز کو نقد کے مقابلہ میں ادھار یا قسطوں پر زیادہ قیمت میں خریدنا اور بیچنا جائز ہے، بشرطیکہ شرائطِ ذیل کا لحاظ کیا جائے:
(۱) مجلس عقد میں ہی یہ طے کر لیا جائے کہ یہ معاملہ ادھار اور قسطوں پر ہو گا۔ (۲) ہر قسط کی مالیت طے کر لی جائے ۔ (۳) یہ بھی طے کر لیا جائے کہ کل کتنی اقساط ہونگی۔ (۴) کسی قسط کی تاخیر کی وجہ سے کوئی جرمانہ وغیرہ بھی مشروط نہ ہو۔
۲۔ جبکہ قسطوں پر خریدی ہوئی گاڑی کے ایکسڈنٹ وغیرہ کی ذمہ داری خریدار پر ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي المبسوط للسرخسي: وإذا عقد العقد على أنه إلى أجل كذا بكذا وبالنقد بكذا أو قال إلى شهر بكذا أو إلى شهرين بكذا فهو فاسد لأنه لم يعاطه على ثمن معلوم ولنهي النبي صلى الله عليه وسلم عن شرطين في بيع وهذا هو تفسير الشرطين في بيع ومطلق النهي يوجب الفساد في العقود الشرعية وهذا إذا افترقا على هذا فإن كان يتراضيان بينهما ولم يتفرقا حتى قاطعه على ثمن معلوم وأتما العقد عليه فهو جائز لأنهما ما افترقا إلا بعد تمام شرط صحة العقد. (13/ 13)۔
و في الدر المختار: ثم التسليم يكون بالتخلية على وجه يتمكن من القبض بلا مانع ولا حائل اھ (4/ 561) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رزان فاروق عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 23083کی تصدیق کریں
0     10
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • انعام میں نکلا ہوا پرائز بانڈ ٹیکس کٹوانے کیلئے خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • کسی نے کوئی چیز خرید کر لانے کے لئے کہا تو اس میں اپنا منافع رکھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات