تصویر سازی

تصاویر کی حرمت کیوں وارد ہوئی ہے؟

فتوی نمبر :
2470
| تاریخ :
معاشرت زندگی / فنون و حرفت / تصویر سازی

تصاویر کی حرمت کیوں وارد ہوئی ہے؟

کیا تمام قسم کے تصویریں حرام ہیں ؟ یا ان میں کچھ صحیح اور غلط میں فرق ہے؟ اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے تصویروں کو حرام کیوں قرار دیا ہے؟ کیا وجہ تھی؟ اور اس بارے میں کوئی حدیث ہے تو بیان فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صرف جاندار کی تصویر بنانے کو شریعت میں حرام کیا گیا ہے چاہے ہاتھ سے بنائی جائے یا کسی مشین کے ذریعے، البتہ ضرورت کی وہ تصاویر جن کا بنوانا قانونا لازم ہو، ان کے بنانے، بنوانے اور باقی رکھنے کی بامر مجبوری گنجائش ہے۔ اس کے بعد جاننا چاہئیے کہ احکام شرعیہ میں اگر چہ بہت سی حکمتیں بھی پوشیدہ ہوتی ہیں، مگر ان کے سمجھنے یا جاننے میں کامیابی اور نجات اخروی و دنیوی مضمر نہیں، بلکہ اس کا تعلق احکام شرعیہ کو ان کے اسلوب شرعی کے موافق بجالانے پر ہے اور ایک مسلمان ہونے کے ناطے اسی کا اہتمام چاہئیے ، جبکہ فقہاءِ کرام نے تصویر بنانے یا رکھنے کے حرام ہونے کی کچھ حکمتیں بھی بیان فرمائی ہے جس کا حاصل یہ ہے کہ اس میں بت پرستی کا دروازہ کھلنے کا قوی اندیشہ ہے، جیسا کہ گذشتہ زمانوں میں بھی ایسا ہواتھا ،اس لئے اس کے بنانے یا ر کھنے سے احتراز لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في مشكاة المصابيح: وعن عبد الله بن مسعود قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «أشد الناس عذابا عند الله المصورون» متفق عليه اھ (2/ 1274)
و فيها أیضا: عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " أتاني جبريل عليه السلام قال: أتيتك البارحة فلم يمنعني أن أكون دخلت إلا أنه كان على الباب تماثيل وكان في البيت قرام ستر فيه تماثيل اھ (2/ 1275)
و في تكملة فتح الملهم : اما اتخاذ الصورة الشمسية للضرورة او الحاجة کحاجتها فی جواز السفر و في الناشرة، و في البطاقة الشخصیة، أو في مواضع یحتاج فیها إلی معرفة هویة لمرء فینبغی أن مرخصا فیه، فإن الفقهاء رحمھم اللہ استثنوا مواضع الضرورة من الحرمة اھ (۴/ ۱۶۴)
و في حجة الله البالغة: وثانيهما أن المخامرة بالصور واتخاذها وجريان الرسم بالرغبة فيها يفتح باب عبادة الأصنام وينوه أمرها ويذكرها لأهلها، وما نشأت عبادة الأصنام في أكثر الطوائف إلا من هذه اھ (2/ 297)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 2470کی تصدیق کریں
0     12
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کارٹون بنانے کا حکم - تصویر سازی

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تصویر سازی 1
  • موبائل کیمرا اور کمپیوٹر میں موجود ڈیجیٹل تصاویر کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تصویر سازی 0
  • ڈیجٹل تصویرکاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تصویر سازی 0
  • غیر مسلم کو لکڑی کے جانور اور انسانوں کے کھلونے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تصویر سازی 0
  • حضورؑ کی شبیہ بنانے اوراسے گھر میں لٹکانے کا حکم

    یونیکوڈ   تصویر سازی 0
  • کارٹون بنانے اور اس کے ذریعے پیسے کمانے کا حکم

    یونیکوڈ   تصویر سازی 0
  • اموجیز سے متعلق تصویر ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   تصویر سازی 2
  • تصاویر کی حرمت کیوں وارد ہوئی ہے؟

    یونیکوڈ   تصویر سازی 0
  • کمپنی کے ٹریڈ مارک میں آنکھ کی تصویر لگائی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   تصویر سازی 0
  • فوٹوگرافی کا پیشہ اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   تصویر سازی 0
  • ڈیجیٹل تصویر بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   تصویر سازی 0
Related Topics متعلقه موضوعات