السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ میرے رشتے بہت آرہے ہیں، پر ہر کوئی دیکھ کر جاتا ہے اور انکار کر دیتا ہے، اب تک کہیں بات نہیں بنی اور یہ سلسلہ تین سال سے ہو رہا ہے، مجھے کوئی ایسا وظیفہ بتائیں، جس سے رشتے کی بندش ختم ہو جائے اور جلدی رشتہ ہو جائے۔ جزاك الله خیراً!
سائلہ کو چاہیئے کہ پنجگانہ نماز کا اہتمام اور گناہوں سے اجتناب کے ساتھ”سورۂ طه کی آیت نمبر(۱۳۱ – ۱۳۲) “کاغذ پر لکھ کر کسی کپڑے یا چمڑے وغیرہ میں سلوا کر بازو پر باندھ لے ،اور اس کے ساتھ ساتھ نماز کے بعد اللہ تعالیٰ سے دعا اور منزل کا ورد بھی کرتی رہے، اگر کوئی بندش ہوگی تو ان شاء اللہ وہ بھی ختم ہو جائے گی اور جلد کوئی مناسب رشتہ بھی مل جائے گا۔