طلاق

کیا عرصہ دراز تک بیوی سے علیحدہ رہنے سے نکاح ختم ہو جاتا ہے؟

فتوی نمبر :
25154
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق

کیا عرصہ دراز تک بیوی سے علیحدہ رہنے سے نکاح ختم ہو جاتا ہے؟

میرے بھائی اور بھابھی کے درمیان سات سال سے بات چیت اور جسمانی تعلق نہیں ہے، کیونکہ لڑائی کے بعد سے ہی ان کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی ، اب میرا بھائی ملک سے باہر رہتا ہے، اور سال میں ایک دفعہ آنا جانا رہتا ہے ، لیکن بیوی سے ملاقات نہیں کرتے ، کیونکہ میری بھا بھی اپنے والدین کے گھر سات سال سے رہ رہی ہیں، ہم اب چاہتے ہیں کہ دونوں کے درمیان صلح ہو جائے ، ان کے تین بچے بھی ہیں۔ آپ سے پوچھنا یہ ہے کہ کیا ان کا نکاح اب تک قائم ہے یا دوبارہ نکاح کی ضرورت پڑے گی؟ اگر دوبارہ نکاح کرنا ہو تو کس طرح کیا جائے ؟ اگر میاں بیوی نہ ملیں تو نکاح کب تک برقرار رہتا ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے بھائی نے اگر اپنی بیوی کو طلاق نہ دی ہو، بلکہ محض آپس کی ناراضگی اور رنجش کی وجہ سے سات سال تک علیحدہ رہے ہوں تو اس سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑا ،بلکہ نکاح بدستور قائم ہے، اور وہ دونوں اب بھی میاں بیوی کی طرح زندگی بسر کر سکتے ہیں۔ البتہ اتنے عرصے علیحدہ رہنے سے فریقین کے جو حقوق تلف ہوئے،اس کی وجہ سے وہ گناہ گار ہوئے ہیں اس پر ان کو تو بہ کرنا اور ایک دوسرے کو معاف کرنالازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافي الدر المختار: وشرعا (رفع قيد النكاح في الحال) بالبائن (أو المآل) بالرجعي (بلفظ مخصوص) هو ما اشتمل على الطلاق (إلى قوله ) وركنه لفظ مخصوص اھ (3/ 227)۔
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله هو ما اشتمل على الطلاق) أي على مادة ط ل ق صريحا، مثل أنت طالق، أو كناية كمطلقة بالتخفيف وكأنت ط ل ق وغيرهما اھ (3/ 227)
و في مشكاة المصابيح: وعن أنس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «كل بني آدم خطاء وخير الخطائين التوابون» . رواه الترمذي وابن ماجه والدارمي (2/ 724) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حنیف اللہ خلیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 25154کی تصدیق کریں
0     353
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات