میں ایک لڑکے کو پسند کرتی ہوں، مگر اسے مجھ میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، میں اس سے شادی کرنا چاہتی ہوں، آپ میری کوئی راہنمائی فرمائیں اور اگر کوئی وظیفہ ہو تو وہ بھی بتادیں۔
سائلہ کو چاہیئے کہ دو رکعات ”صلاة الحاجة“ پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے بہتری کی دعا کیا کرے، اور اپنے والدین اور بڑوں کے ذریعہ اس قسم کے معاملات طے کرنے کا اہتمام کرے، بلا وجہ ایک اجنبی لڑکے کیساتھ تعلقات رکھنے سے احتراز کرے، کیونکہ اجنبی لڑکی اور لڑکے کا آپس میں اس طرح کے تعلقات رکھنا شرعًا ناجائز اور حرام ہے۔
جبکہ لڑکی کی جلد اور پسند کی شادی کیلئے درج ذیل آیتوں کو لکھ کر لڑکی کے گلے میں ڈالنا مفید ہے:-
”طٰسۤمۤ تِلْكَ آيٰتُ الْكِتَابِ الْمُبِيْنَ، طٰسۤ تِلْكَ آيٰتُ الْقُرْآنِ وَكِتَابِ الْمُبِيْنَ، طٰسۤمۤ تِلْكَ آيٰتُ الْكِتَابِ الْمُبِيْنَ“۔