امامت و جماعت

مسجد دور ہونے کی وجہ سے گھر میں نماز ادا کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
27851
| تاریخ :
2016-02-06
عبادات / نماز / امامت و جماعت

مسجد دور ہونے کی وجہ سے گھر میں نماز ادا کرنے کا حکم

ایک دوست امریکہ میں رہتا ہے، مسجد ان کے گھر سے دور ہے، مسجد میں جو امام ہے وہ بھی باشرع نہیں، کیا یہ گھر میں نماز پڑھ سکتا ہے؟ کیا اپنی بیوی، بیٹی کی جماعت کرواسکتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مستقل طور پر مسجد کی جماعت ترک کرکے گھر میں نماز پڑھنا تو درست نہیں، جس سے احتراز لازم ہے،
البتہ کبھی کبھار اس طرح اتفاق ہوجائے ،تو گھر کے ان افراد کو پیچھے کھڑا کرکے جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا جائز اور درست ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الشامية: وذكر القدوري يجمع بأهله ويصلى بهم يعنى وينال ثواب الجماعة كذافي الفتح اھ (۵۵۵/۱)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 27851کی تصدیق کریں
0     956
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات